November 16, 2026

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی رینالہ خورد۔ اسسٹنٹ کمشنر انعم علی خان کی شہر کے متعدد مقامات پر صفائی ستھرائی

IMG-20250513-WA0209

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی

رینالہ خورد۔ اسسٹنٹ کمشنر انعم علی خان کی شہر کے متعدد مقامات پر صفائی ستھرائی انتظامات کی چیکنگ، انہوں نے ویلکم روڈ، انور شہید کالونی، شیر گڑھ روڈ، اور جی ٹی روڈ پر صفائی ستھرائی انتظامات کا جائزہ لیا، اسسٹنٹ کمشنر انعم علی خان نے جی ٹی روڈ سے ملحقہ ریڑھی بازار کی بھی تسلسل سے صفائی ستھرائی جاری رکھنے کے احکامات دیے، انہوں نے شیرگڑھ روڈ پر واقع بازاروں میں دکانداروں کو کوڑے کو ٹھکانے لگانے کے لیے کوڑے دان رکھنے کی تاکید کی تاکہ صفائی ستھرائی کے لیے بنائی جانے والی ٹیموں کو بازاروں اور دکانوں سے ڈور ٹو ڈور کوڑے کو اکٹھا کر کے ٹھکانے لگایا جا سکے، اس کے ساتھ ساتھ دکانداروں کو بھی صاف ستھرا ماحول میسر آئے گا، اسسٹنٹ کمشنر انعم علی خان نے جی ٹی روڈ سے ملحقہ گرین بیلٹس کی صفائی اور بیوٹیفکیشن کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھنے کے حوالے سے بھی ہدایت جاری کیں۔