November 16, 2026

ہارون آباد() حاجی ملک طلعت محمود کو تھانہ مدرسہ کی عوامی مصالحتی کمیٹی کا ممبر منتخب ہونے پر مبارکباد۔

20250512_113840

ہارون آباد() حاجی ملک طلعت محمود کو تھانہ مدرسہ کی عوامی مصالحتی کمیٹی کا ممبر منتخب ہونے پر مبارکباد۔

منڈی مدرسہ کی معروف اور ہر دلعزیز ، کاروباری و سماجی شخصیت حاجی ملک طلعت محمود کو عوامی مصالحتی کمیٹی تھانہ مدرسہ کا ممبر بننے پر سیاسی و سماجی شخصیات، اہلِ محلہ اور دوست احباب کی جانب سے دلی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔۔مقامی افراد اور معزز شخصیات نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک متحرک، بے لوث اور خدمتِ خلق کا جذبہ رکھنے والے انسان ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ عوام الناس کی فلاح و بہبود کو مقدم رکھا اور ہر موقع پر خلوص نیت سے مثبت کردار ادا کیا۔ان کی یہ نامزدگی نہ صرف ان کی سماجی خدمات کا اعتراف ہے بلکہ یہ علاقہ کے عوام کے اعتماد کا مظہر بھی ہے۔ وہ ہمیشہ عزت و احترام کے ساتھ دوسروں سے پیش آتے ہیں اور اپنی گفتگو میں مثبت سوچ کو اپناتے ہیں۔ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ حاجی ملک طلعت محمود کو اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانے کی توفیق عطا فرمائے، اور ان کی موجودگی عوام کے لیے خیر و برکت کا ذریعہ بنے۔ آمین۔