November 16, 2026

میلسی بیو رو چیف ) بلدیہ میلسی کی واٹر سپلائی محدود کر دی گئی شہری بوند بوند پانی کو ترس گئے عارضی چارج کے حامل چیف افسر

20250512_113840

میلسی بیو رو چیف ) بلدیہ میلسی کی واٹر سپلائی محدود کر دی گئی شہری بوند بوند پانی کو ترس گئے عارضی چارج کے حامل چیف افسر کی من مانیاں جاری ایڈمنسٹریٹر کے احکامات بھی نظر انداز تفصیلات کے مطابق بلدیہ میلسی کے زیر انتظام شہریوں کیلئے پانی کی فراہمی تین ٹائم سے دو ٹائم کر دی گئی شہریوں اور سٹی پریس کلب میلسی کے مطالبہ پر اسسٹنٹ کمشنر میلسی مہر خلیل احمد پڈھیار نے تین وقت پانی کی فراہمی کا چیف افسر امتیاز جوئیہ کو کہا مگر تین چار دن گزرنے کے باوجود اسسٹنٹ کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ میلسی کے احکامات پر عمل درآمد نہیں ہوا شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے چیف آفیسر بلدیہ عارضی طور پر اضافی چارج پر تعینات ہیں ان کی اصل تعیناتی سو کلومیٹر دور تحصیل بورے والا میں بطور چیف افسر ہے عارضی چارج کے باعث بلدیہ میلسی عدم توجہی کا شکار ہے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ چیف افسر سیکرٹری بلدیات پنجاب کی ایما پر امتیاز ڈبل چارج انجوائے کر رھا ہے اس چیف افسر کی تعیناتی کے دوران اکثر ٹیوب ویل کے کنکشن عدم ادائیگی کے باعث منقطع رہتے ہیں اس کے علاوہ بھی بلدیہ میلسی گونا۔ گوں مسائل کا شکار ہے شہریوں نے مسائل کے فوری حل کا مطالبہ کیا ہے