سکھر سے خبر دے۔ رھے ھیں ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی۔۔۔۔ جی نصیر زیدی کیا خبر ھے من2024سکھر: دو ہفتے قبل قریشی گاؤں میں مارے گئے کوسو برادری کے تین نوجوانوں سمیت
سکھر سے خبر دے۔ رھے ھیں ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی۔۔۔۔
جی نصیر زیدی کیا خبر ھے
من2024سکھر: دو ہفتے قبل قریشی گاؤں میں مارے گئے کوسو برادری کے تین نوجوانوں سمیت چار افراد کے قاتل تاحال گرفتار نہیں ہو سکے۔ کوسو برادری کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے قریشی گاؤں میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرے کی قیادت سہڻو خان کوسو، زاہد حسین، عمران علی، ظہیر عباس کوسو اور دیگر نے کی۔ انہوں نے کہا کہ 5 جنوری 2024 کو جتوئی برادری کے مصرانی محلے کے جرائم پیشہ افراد نے ہمارے نوجوان کو قتل کیا تھا۔ اس مقدمے سے دستبرداری کے لیے دو ہفتے قبل ملزمان غلام مصطفیٰ مصرانی، غلام سرور مصرانی سمیت دس مسلح افراد نے شہر میں واقع ایک دکان پر حملہ کیا اور سمیر کوسو، علی حیدر کوسو، شیراز کوسو اور دکان پر کام کرنے والے معصوم محنت کش عبداللہ چوہان کو قتل کر دیا۔ اس حملے میں راستے سے گزرنے والی ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی بھی ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ واقعے کا مقدمہ نئون پنڌ تھانے میں درج کرایا گیا ہے، مگر دو ہفتے گزرنے کے باوجود پولیس نے کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی اور نہ ہی کوئی ملزم گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کھلے عام ہمیں اور پولیس کو دھمکیاں دے رہے ہیں اور ان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، لیکن پولیس گرفتاری کے لیے تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان پولیس چوکی کے سامنے قتل کیے گئے لیکن پولیس اب تک خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے، بصورت دیگر ہم ایس ایس پی سکھر اور ڈی آئی جی سکھر کے دفاتر کے سامنے سخت احتجاج کریں گے، جس کی تمام تر ذمہ داری سکھر پولیس پر عائد ہوگی۔