سکھر(بیورو چیف دعا آن لائن نیوزسیدضیاءالرحمٰن )جمعیت علماءاسلام ضلع سکھرکے امیر حضرت مولانا محمد صالح انڈھڑ نے کہا ہے کہ مدارس اسلام کے مضبوط قلعے ہیں اور ان دینی مدارس میں دین اسلام کی تعلیم دی جاتی ہے اورعلم نبوی کا درس دیا جاتا ہے، مدارس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ترجمان جے یو آئی ضلع سکھر قاری محمد لیاقت علی مغل کے جاری کردہ بیان میں کیا ، جمعیت علماءاسلام ضلع سکھرکے امیر حضرت مولانا محمد صالح انڈھڑ کا مزید کہنا تھا کہ حضور اکرم ﷺ کی تعلیم ہمیں پیار محبت امن سلامتی اور خدمت خلق کادرس دیتا ہے مدارس قیامت کی صبح تک شاد آ باد رہیں گے، مدارس کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کر کے انہیں بدنام کرنے والے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انشاءاللہ جمعیت علماءاسلام ہر سطح پر مدارس کامکمل تحفظ کریگی اور مدارس کے خلاف سازش کرنے والوں کو بے نقاب کر کے ان کے عزائم کو مٹی میں ملا دیگی۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]