102

سکھر ( بیورو چیف دعا آن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن ) میلاد مصطفےٰ کمیٹی سکھر کے بانی چیئرمین غیاث الدین قادری نے سکھر چیمبر آف کامرس کے نوجوان صدر بلال وقار خان کو وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت پاکستان ایف پی سی سی آئی کا قائم مقام صدر مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حوصلہ افزا

سکھر ( بیورو چیف دعا آن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن ) میلاد مصطفےٰ کمیٹی سکھر کے بانی چیئرمین غیاث الدین قادری نے سکھر چیمبر آف کامرس کے نوجوان صدر بلال وقار خان کو وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت پاکستان ایف پی سی سی آئی کا قائم مقام صدر مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حوصلہ افزا تقرری نہ صرف سکھر چیمبر آف کامرس بلکہ سکھر کے تاجروں اور شہریوں کےلئے بھی قابل فخر اور خوشی و مسرت کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں کی تنظیموں میں نوجوان قیادت کا آگے بڑھ کر کردار ادا کرنا خوش آئند اور حوصلہ افزا امر ہے۔ غیاث الدین قادری نے کہا کہ اس سے قبل سکھر چیمبر آف کامرس کے بانی ہر دلعزیز تاجر رہنما بزرگ سیاسی سماجی شخصیت الحاج خان منور خان، سکھر چیمبر آف کامرس کے سابق صدر خالد محمود خان بھی تاجروں کے مسائل اور دیگر معاملات کے حوالے سے نمایاں خدمات انجام دے چکے ہیں اب یہ باگ دوڑ اور ذمہ داریاں بلال وقار خان بااحسن و خوبی انجام دے رہے ہیں جو کہ اہلیان سکھر کےلئے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے دعا کی اللہ تعالیٰ بلال وقار خان کو مزید ترقی و عروج عطا فرمائے انہیں صحت و تندرستی کے ساتھ سلامت رکھے تاجروں اور شہریوں کی خدمت اسی جوش و جذبے سے کرتے رہیں انہوں نے کہا کہ بلال وقار خان نے کم عمری کے باوجود اپنی محنت لگن جدوجہد احساس ذمہ داری فرض شناسی سے خود کو منوایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں