November 16, 2026

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی چینی ہم منصب وانگ یی سے بات چیت

20250509_190702

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی چینی ہم منصب وانگ یی سے بات چیت

بات چیت کے دوران، ڈی پی ایم/ایف ایم نے وزیر خارجہ وانگ یی کو گزشتہ رات کی بھارتی جارحیت اور پاکستان کی جانب سے احتیاط کے ساتھ جوابی کارروائی کے تناظر میں بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال سے آگاہ کیا۔

وزیر خارجہ وانگ یی نے پاکستان کے تحمل کو تسلیم کیا اور مشکل حالات میں اس کے ذمہ دارانہ انداز کو سراہا۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ چین، پاکستان کے آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنر اور فولادی دوست کے طور پر، اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی آزادی کو برقرار رکھنے میں پاکستان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا رہے گا۔

دونوں رہنماؤں نے مضبوط رابطے کی اہمیت پر زور دیا اور آنے والے دنوں میں قریبی تعلقات برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔