خوشاب(راجہ نورالہی عاطف سے) علاقہ تھل میں بھی شہریوں کی بڑی تعداد بچوں سمیت افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے
خوشاب(راجہ نورالہی عاطف سے) علاقہ تھل میں بھی شہریوں کی بڑی تعداد بچوں سمیت افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئ۔ افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کےلیے اسسٹنٹ کمشنر آفس نورپورتھل سے ریلی نکالی گئ۔ریلی کی قیادت ایم پی اے سردارعلی حسین خان بلوچ ، اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ہارون احمد شیراز اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری و ایم این اے انجئنیر ملک گل اصغر خان بگھور کے کوآرڈینیٹر انجئینیر ملک طاہر ندیم بگھور نے کی۔
شرکاءے ریلی نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے۔ شہر کی فضا پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ اس موقع پر شہریوں نے افواج پاکستان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ شہریوں نے پاکستان کی شاندار فتح پر مٹھائیاں بھی تقسیم کیں ۔ کلمہ چوک میں شہریوں نے جمع ہوکر پاک فوج کی شاندار کامیابی کی خوشی میں خوب آتش بازی بھی کیا۔ ریلی کا اختتام تحصیل چوک پر جاکر ہوا۔