November 16, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) نورپور تھل کی ہردلعزیز معروف سماجی شخصیت ایکس چیئرمین عشر و زکوۃ کمیٹی راجہ حاجی غلام

IMG-20250511-WA0168

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) نورپور تھل کی ہردلعزیز معروف سماجی شخصیت ایکس چیئرمین عشر و زکوۃ کمیٹی راجہ حاجی غلام شبیر کے صاحبزادے راجہ محمد قدیر رشتہ ء ازدواج سے منسلک ہو گئے ۔ ان کی شادی خانہ آبادی کی تقریب راجہ ہاؤس پر منعقد کی گئی ۔ جس میں مختلف شعبہ ہاءے زندگی سے تعلق رکھنے والے نمائندہ شخصیات سمیت بمبول ، موضع محمود شہید ، جاڑا تھل اور جمالی بلوچاں سے ان کی راجپوت برادری نے بھرپور شرکت کی ۔ اس موقع پر شرکائے تقریب نے راجہ محمد قدیر کو زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔