November 16, 2026

دل کی بات خ ح شہزاد سیز فائر ھوگیا۔

IMG-20250509-WA0266(1)

دل کی بات
خ ح شہزاد
سیز فائر ھوگیا۔
جے ہاں پاک بھارت جنگ کا سیز فائر ھوگیا ھے۔اور امریکہ بہادر نے آخر اپنے پارٹنر کو بچا لیا۔ایسا ھی ھوتا ھے ایک گاؤں کے چوہدری نے بھی دوتین بدمعاش پال رکھے ھوتے ھیں۔ان کی ساری ذمہ داری اس چوہدری کی ھوتی ھے۔اگر پکڑیں جاھیں تو ضمانت کروانا۔اگر لڑائی کی پنجایت آجائے تو انکو بچانا۔اسی طرح امریکہ پہلے دن تو لاتعلق والا معاملہ دکھا رھا تھا۔اسے امید تھی کہ اتنی بڑی فوج کچھ کرے گی۔لیکن جیسے اسے احساس ھوا کہ یہ کرائے کے ٹٹو کسی کام کے نہیں تو بچانے کے لیے میدان میں آگیا۔اور پھر وہی ھوا جو آج تک ھوتا آیا ھے۔عراق۔لیبیا۔لبنان۔فلسطین۔شام آپ دیکھیں جہاں جہاں مسلمانوں کا نقصان ھوا ھے وھاں یہ چوھدری تماشہ دیکھتا رھا ھے۔بلکہ کفار کی پشت پناہی کرتا رھا ھے۔لیکن جیسے ھی اسے پتہ چلا کہ غلط قوم سے ٹکر ھوگی ھے جبکہ اسے تجربہ بہی تھا کہ کس طرح پاکستانیوں نے افغان جنگ میں روس اور پھر اسے دھوکے سے مارا ھے۔لیکن وہ بھارت کے ذریعے اسرائیل کے ڈرون بیھج کر دراصل پاکستان کو ڈرانا چاھتا تھا۔لیکن یہ شر الٹا ھوگیا اور اللہ نے کفار کے شر سے خیر نکالی ھے۔خلافت عثمانیہ کے خاتمہ کے بعد مسلمان مسلسل ظلم کی چکی میں پس رھے ھیں۔اور آج اللہ نے انہیں یہ فتح کی خوشی عطا کی ھے۔ان شاءاللہ اب مسلمانوں کی فٹح کا آغاز ھوگیا ھے اور ںزرگوں کے اقوال سچ ثابت ھونے والے ھیں کہ مسلمانوں کے فیصلے اب اسلام آباد میں ھوا کریں گے۔اللہ تعالی نے بظاھر کمزور سیاسی قیادت کو بھی ہمت بخشی اور پاک فوج کے شاہینوں کو قوت پرواز بخشی کہ بت کدہ پر لرزہ طاری ھوگیا۔پاکستان کی فتح کا جشن پورے عالم میں منایا جارھا ھے۔اللہ تعالی نے کفر کے دلوں میں پاکستان کی ہیبت پیدا کردی ھے۔پاکستانیو کے سر فخر سے بلند ھیں۔اور دشمن کے گھر صف ماتم بچھی ھے لیکں ابھی غزوہ ہند ھونا باقی ھے آپ کہ سکتے ھیں کہ اسکا آغاز ھوگیا ہے۔اب بھارت کے ٹوٹنے کے سو فیصد چانس ھیں مظلوموں کو اس شکست سے جرت ملے گی۔اور پاکستان کے دشمنوں کو دہشت ملے گی۔