November 16, 2026

آپریشن بنیان مرصوص اور ہندو کی تازہ مکاری

20250509_190702

آپریشن بنیان مرصوص اور ہندو کی تازہ مکاری

ہمارا دشمن کائنات کا سب سے بڑا مشرک اور ملعون ہے
اس نے اس جارحیت میں یکے بعد دیگرے سینکڑوں ڈرونز ہمارے شہروں میں بھیج بھیج کر ہمارے ائیر ڈیفنس کو لوکیٹ کرنے کی کوشش کی تاکہ ہم ان پر ائیر ڈیفنس میزائل ماریں اور وہ اسے لوکیٹ کرے

دشمن ڈرونز کے ہمارے شہروں،دیہاتوں میں آنے پر محب وطن شہری پریشان تھے اور سوالات کی بوچھار کرکے جذبات میں پاک فوج کو بھی تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے اور کچھ تو جذبات میں فورسز کو برا بھلا اور نکما اور بزدل تک کہہ رہے تھے

ہمارا دشمن چاہتا تھا کہ ہم ان کم قیمت ڈرونز پر اپنے نہایت قیمتی ائیر ڈیفنس راکٹس فائر کریں اور وہ ہمارے ائیر ڈیفنس کو لوکیٹ کرکے ہیک و تباہ کرے جسطرح ہم نے اس کے ایس 400 اور براہموس کے ساتھ کیا ہے

واضع رہے کہ دشمن ڈرون جب سرحد سے اونچی پرواز پر آتا تھا تبھی ہماری فورسز کو پتہ چل جاتا تھا ہمارے شیر دل جوان اور آئی ٹی ایکسپرٹ ان ڈرونز کر ہیک کر لیتے تھے اور پھر جو خودکش ڈرونز تھے ان کو میزائل مار کر فضاء میں ہی تباہ کر دیا جاتا تھا جس سے ایک زوردار دھماکہ ہوتا تھا
جبکہ جاسوس ڈرونز کو نچلی سطح پر آنے دیا جاتا تھا اور پھر تاریخ نے وہ منظر بھی دیکھا کہ اسرائیلی ساختہ ان ڈرونز کو ہمارے فوجی جوانوں نے محض چند سو کی گولیوں سے مار گرایا اور عام عوام کو بھی پورا موقع دیا کہ وہ بھی دشمن کے ڈرونز پر چاند ماری کرکے ان کو گرائیں اور اس جہاد میں عملاً شامل ہو جائیں
میں ایسے پاکستانیوں کو مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے ہمت و بہادری سے اپنے سول اسلحہ سے دشمن کے ڈرون گرائے
دنیا کی تاریخ کے اندر اس قدر ذلت و رسوائی کسی کے حصے میں نہیں آئی جتنی بھارتی فوج،روس کے طیاروں اور اسرائیلی ڈرونز کے حصے میں آئی ہے
اب دشمن نے ایک بار پھر سے
چھوٹے ڈرونز کے ذریعے پاکستان میں یو ایس بی ڈرائیو ٹائپ ڈیوائسز گرائی ہیں
تاکہ جسطرح پاکستانی عوام نے ڈرونز کو اپنے ہاتھوں سے پکڑ کر ان کی لتریشن کی اب دھوکے میں ہماری عوام ان سپیشل یو ایس بی ڈرائیو ٹائپ آئی ای ڈی ڈیوائسز کو پکڑے اور انہیں اپنے کمپیوٹر لیپ ٹاپ وغیرہ میں لگا کر اپنا نقصان کرے اور دشمن ہمارے اندر تک عوام پر کنٹرول حاصل کر لے
لہذہ محتاط رہیں اور ایسی ڈیوائسز دیکھتے ہی متعلقہ اداروں کو اطلاع کریں

نیز دشمن نے رات پھر جنگ بندی معائدے کی خلاف ورزی کی ہے جس کا بھرپور جواب دیا گیا ہے اور نا تو ابھی تک امن معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں اور نا ہی ہماری فورسز پیچھے ہٹی ہے اس لئے پر اعتماد رہیں اپنے رب پر اور اپنی فورسز پر
خیر اندیش ۔۔۔۔ غنی محمود قصوری
#قصوریات