*نذر، منت، نیاز، صدقہ اور خیرات* اتوار 11 مئی 2025 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
*نذر، منت، نیاز، صدقہ اور خیرات*
اتوار 11 مئی 2025
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
نذر یا منت ایک ہی ہے یعنی شرط کے ساتھ اللہ سے کچھ مانگنا مثلا” یہ کہنا کہ اگر میرا فلاں کام ہو گیا تو میں اتنی رقم فلاں غریب کو دوں گا اس کام کے ہو جانے پر نذر کی رقم وہ ادا کر دیتا ہے وگرنہ کچھ نہیں دیتا۔ مذکورہ حدیث اسی تناظر میں ہے۔
مانی ہوئی نذر ضرور پوری کرنی ہوتی ہے اور پوری نہ کرنے پر گناہ ہوتا ہے (القرآن
نذرانہ کسی کو تحفتآ” خوشی سے دینے کو کہتے ہیں
صدقہ اللہ کی راہ میں حصول نیکی کے لۓ دیا جاتا ہے اسی صدقے کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ صدقہ رد بلاء ہے
نیاز کسی غیر اللہ کے نام پر دی جاتی ہے اور یہ درست نہیں۔ شرعا” اسکی کوئی دلیل نہیں ملتی۔
خیرات اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کو کہتے ہیں تاکہ اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل ہو سکے۔ اس کا بہت بڑا اجر ہے
صدقہ، خیرات اور نذر فقط اللہ کےلئے۔ غیر اللہ کےلئے دینا حرام ہے
اللہ تعالی ہمیں ہر قسم کے شرک و بدعات سے بچاۓ اور سنت نبی صلعم کی پیروی کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین
Please visit us at www.nazirmalik.com
Cell 0092300860 4333