November 16, 2026

جڑانوالہ: ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جڑانوالہ اور اساتذہ کمیونٹی کی طرف سے آج

20250509_190702

جڑانوالہ: ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جڑانوالہ اور اساتذہ کمیونٹی کی طرف سے آج پاکستان فوج سے اظہار یک جہتی اور انڈین فوج کی بزدلانہ کاروائیوں کے خلاف جڑانوالہ میں ایک پر امن ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں اساتذہ کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی، ریلی کے شرکاء نے پاک فوج خصوصاً پاکستان ہوائی فوج کی شاندار کارکردگی پر زبردست نعرے لگائے ، ریلی میں خطاب کے دوران ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر جڑانوالہ محمد فیاض اختر وسیر صاحب نے کہا کہ ہم اپنی پاکستان فوج کی تمام کاروائیوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور اس عزم کا وعدہ کرتے ہیں کہ جب بھی ہماری فوج کو ضرورت پڑے گی ہم ہر میدان میں ان کے شانہ بشانہ ساتھ کھڑے ہو نگے، اس موقع پر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مدثر حسن، رائے ولی محمد، میاں محمد عمران طیبی، نثار احمد ،میڈم شمائلہ عزیز جاوید اقبال، ، اطہر گجر ، عبدالمنصور ، ڈاکٹر عبدالحمیدقادری، حافظ بلال، حسن باجوہ، زمان جاوید, ممتاز اعوان اور عبد الشکور سکھیرا بھی موقع پر موجود تھے،