پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے بھارت نے بزدلانہ کاروائی کرتے ہوئے شہری آبادی
پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے بھارت نے بزدلانہ کاروائی کرتے ہوئے شہری آبادی پر بمباری کی ہےجوعالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے ان کو منہ توڑ جواب مل چکا ہیں
وہاڑی ( محمدمعظم جوئیہ ) پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے بھارت نے بزدلانہ کاروائی کرتے ہوئے شہری آبادی پر بمباری کی ہےجوعالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے ان کو منہ توڑ جواب مل چکا ہیں ان خیالات کا اظہار سیاسی وسماجی اور ٹھینگی پریس کلب ٹھینگی کے جنرل سکریڑی راؤ محمداشرف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کا شکر ہے افواج پاکستان نے چند لحموں میں دشمن کو جارحیت کا منہ توڑ جواب دیکر انکے 5 سے زائد طیارے مار گرائے ہیں پاک فضائیہ پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے دشمن کا ہر محاذ پر مقابلہ کرنے کو تیار ہے پوری قوم اس وقت متحد ہے مکار بھارت نے رات کی تاریکی میں مزائلوں سے حملہ کرکے نہتے شہریوں کو شہید کر دیا ہے اب انشاءاللہ بھارت کو پوری دنیا میں رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا وطن عزیز کے تحفظ کےلئے ہمہ وقت تیار ہے جہاں ہماری عوام کی ضرورت پڑے گی ہم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے شہری متحد رہیں اور سیسہ پلائی دیوار بن کر دشمن کا مقابلہ کریں افواج پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت کےلئے موجود ہے اب بھی بھارت باز نہیں آرہا ہیں اب حکومت پاکستان نے افواج مکمل اختیار دے دیا ہیں