پاک فوج کے ساتھ یکجہتی قوم کا فرض تحریر حاجی محمد ناصر
پاک فوج کے ساتھ یکجہتی قوم کا فرض
تحریر حاجی محمد ناصر
ہم ایک ایسی قوم ہیں جو قربانی غیرت اور وفا کی بنیاد پر وجود میں آئی اور جب بات پاک فوج کی ہو تو ہمارا جذبہ ایمان کی مانند مضبوط ہو جاتا ہے یہ وہی ادارہ ہے جو وطن کی سرحدوں پر جاگتا ہے تاکہ ہم پرسکون نیند سو سکیں جو دھرتی کے ہر گوشے کو اپنی جانوں سے سینچتا ہے تاکہ ہماری نسلیں امن میں جی سکیں ایسی فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی محض ایک رسم نہیں بلکہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے جب قومیں اپنے محافظوں کے ساتھ کھڑی ہوتی ہیں تو دشمنان وطن کے عزائم خاک میں مل جاتے ہیں یہ وقت ہے کہ ہم اپنے بچوں بزرگوں نوجوانوں سب کو لے کر نکلیں اور بتا دیں کہ ہم اپنے محافظوں کی عظمت کو نہ صرف مانتے ہیں بلکہ ان پر فخر کرتے ہیں پاک فوج صرف ایک ادارہ نہیں یہ ہماری پہچان ہمارا مان اور ہماری آزادی کا ضامن ہے کیونکہ یہ وقت خاموشی کا نہیں بلکہ محبت اور حمایت کا اعلان کرنے کا ہے بھارت کو بتا دو کہ ہم سب ایک ہیں اور ہم بھارت کی سر زمین انکے لئے تنگ کرنے کی طاقت رکھتے ہیں موگی سرکار ابھی بھی باز آجاؤ ورنہ نہ رہے گا بھارت اور نہ رہے گی تیری حکومت یہ نہ ہو کہ دنیا میں تم صرف یہ مثال بن جاؤ کہ ایک بھارت ہوا کرتا تھا پاکستان نے تباہ و برباد کر دیا تھا ہماری فوج ہمارا فخر ہیں ہمارے ادارے ہماری آنکھوں کا تارا ہیں ہمیں للکارا ہے تو انجام کے لیے تیار ہو جاؤ انشاءاللہ بہت جلد بھارت دنیا سے تہس نہس ہو کر رہے گا
پاکستان زندہ باد
پاک فوج پائندہ باد