November 16, 2026

*مظفرگڑھ* *تھانہ شاہجمال کے علاقے شوہر کو کنٹرول میں کردینے کا لالچ دیکر خاتون نے نامعلوم جعلی پیر کے ساتھ ملکر خاتون کو برہنہ کر کے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی،-*

20250506_182047

*مظفرگڑھ*

*تھانہ شاہجمال کے علاقے شوہر کو کنٹرول میں کردینے کا لالچ دیکر خاتون نے نامعلوم جعلی پیر کے ساتھ ملکر خاتون کو برہنہ کر کے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی،-*

پولیس نے خاتون ملزمہ کو گرفتار کر کے نازیبا ویڈیو بھی برامد کر لی،

شاہجمال کے علاقے ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون نے دوسری خاتون کو اس کے شوہر کو اس کے کنٹرول میں لانے کیلئے کپڑے اتروا دیئے اور خاموشی سے ویڈیو بھی بناتی رہی، بعدازاں ملزمہ خاتون نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی، پولیس نے اطلاع ملتے ہی خاتون ملزمہ کے خلاف پیکا ایکٹ اور تعزیرات پاکستان کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا اور خاتون ملزمہ کو گرفتار کر ویڈیو بھی برامد کر لی، خاتون ملزمہ نے اعتراف جرم بھی کر لیا، ترجمان پولیس کا کہنا ہے جادوٹونہ کے نام پر انسانیت کی تذلیل برداشت نہیں کی جا سکتی ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے،