November 16, 2026

میر پور ساکرو بھارتی جارحیت کے خلاف میرپور ساکرو شہر میں شہریوں کی ریلی، پاک فوج کے حق میں نعرے

IMG-20250509-WA0203

میر پور ساکرو
بھارتی جارحیت کے خلاف میرپور ساکرو شہر میں شہریوں کی ریلی، پاک فوج کے حق میں نعرے
بھارتی جارحیت کے خلاف میرپور ساکرو شہر میں سینکڑوں شہریوں نے احتجاجی ریلی نکالی، جس میں پاک فوج کے حق میں زوردار نعرے لگائے گئے۔ ریلی کی قیادت میرپورساکرو ٹاؤن کمیٹی کے چیئرمین اقبال احمد اور دیگر نے کی۔

اقبال احمد خاصخیلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی انتہاپسندی پر اتر آیا ہے اور پاکستانی شہریوں کو شہید کیا گیا ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ پاک فوج نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو پسپا ہونے پر مجبور کیا۔ ہم ہر محاذ پر پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔