November 16, 2026

میانوالی(اللہ نوازخان)میانوالی میں موسلادھاربارشوں کی وجہ سے خٹک بیلٹ کے

20250506_182047

میانوالی(اللہ نوازخان)میانوالی میں موسلادھاربارشوں کی وجہ سے خٹک بیلٹ کے مختلف علاقوں میں پانی تالابوں اور جوہڑوں میں جمع ہوگیا۔کسانوں کےچہرے بھی خوشی سے کھل اٹھے۔موسم بھی خوشگوار ہو گیا۔بارشوں کا سلسلہ مزید جاری رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق میانوالی میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہے۔جمعرات کے دن ہونے والی بارش نے عوام کو خوش کر دیا۔خٹک بیلٹ کےمختلف علاقہ جات میں صاف پانی کی شدید کمی ہے۔پانی کی وجہ سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔بارشوں کی وجہ سے پینے اور دیگر ضروریات کے لیے پانی جوہڑوں اور تالابوں وغیرہ میں جمع ہو جاتا ہے۔ہ پانی آلودہ ہونے کی وجہ سے صحت کے لیے سخت نقصان دہ ہے لیکن عوام الناس استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ان جوہڑوں اور تالابوں پرجانور بھی پانی پیتے ہیں اور وہی پانی انسان بھی پیتے ہیں۔افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ تقریباچھ ارب روپے خٹک بیلٹ واٹر پروجیکٹ کیلے منظور ہوئےاورخرچ بھی ہوئے تھےلیکن خٹک بیلٹ کی عوام تک پانی نہ پہنچ سکا اور عوام محروم رہی۔حکومت فوری طور پر خٹک بیلٹ کے ان علاقہ جات تک صاف پانی پہنچائے جوپانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔بارشوں کی وجہ سے کسان بھی خوشیاں منا رہے ہیں کیونکہ مونگ،تل اور کچھ دوسری فصلوں کا سیزن شروع ہونے والا ہےاور کسان زمین کو سیراب کرنے کے لیے مہنگے داموں پانی خریدتے ہیں،بارشوں کی وجہ سے زمینیں اچھی طرح سیراب ہو گئی ہیں۔بارشوں کے سلسلے نے موسم کو بھی خوشگوار کر دیا ہے۔بارشیں فائدہ مند ہوتی ہیں لیکن زیادہ بارشیں نقصان دہ بھی ہیں،اس لیے اللہ پاک سے دعا مانگنی چاہیے کہ بارشیں فائدہ پہنچائیں۔محکمہ موسمیات نے مزید چار پانچ دن تک بارشوں کےبرسنے کی پیشگوئی کی ہے۔