November 16, 2026

سکھر (بیورورپورٹ)پاکستان مرکزی مسلم لیگ سکھر کی جانب سے پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی اور بھارتی جارحیت کے خلاف ریلی کا انعقاد کیا

IMG-20250508-WA0222

سکھر (بیورورپورٹ)پاکستان مرکزی مسلم لیگ سکھر کی جانب سے پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی اور بھارتی جارحیت کے خلاف ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی ایوب گیٹ سے شروع ہوئی جو مختلف راستوں سے گزرتی ہوئی سکھر پریس کلب پہنچی، جہاں اسے احتجاجی مظاہرے کی شکل دے دی گئی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم اٹھا رکھے تھے اور فضا “پاک فوج زندہ باد” اور “انڈیا مردہ باد” کے نعروں سے گونج اٹھی۔ریلی کی قیادت پاکستان مرکزی مسلم لیگ سکھر کے صدر اشرف باجوہ سمیت دیگر مقامی رہنماؤں نے کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے بھارت کی جانب سے حالیہ مبینہ حملے کی شدید مذمت کی اور اسے ایک بزدلانہ اقدام قرار دیا۔اشرف باجوہ نے کہا کہ “بھارت ایک بزدل ملک ہے جو رات کی تاریکی میں حملہ کرتا ہے، لیکن وہ یہ بھول جاتا ہے کہ پاکستان کی بہادر افواج ہر وقت دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار رہتی ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ “اگر بھارت نے جنگ کی شروعات کی ہے تو اس کا اختتام ہم کریں گے، اور بھارت کو اس کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔مظاہرین نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو للکارتے ہوئے کہا کہ “تیار رہو، پاکستانی فوج تمہیں نیست و نابود کرنے کے لیے تیار ہے۔” انہوں نے پاک فوج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے نعرہ لگایا۔پاک فوج قدم بڑھاؤ، ہم تمہارے ساتھ ہیں۔رہنماؤں نے بھارتی افواج کی جانب سے نہتے اور معصوم شہریوں پر حملوں کو عالمی سطح پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ عالمی برادری بھارت کے ان اقدامات کا نوٹس لے۔یہ ریلی نہ صرف پاک فوج سے عوامی محبت کا مظہر تھی بلکہ بھارتی جارحیت کے خلاف عوامی جذبات کی عکاسی بھی کرتی ہے۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی اسی طرز کی ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا جا سکے۔