24 کروڑ پاکستانی جذبہ جہاد سے سرشار پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔مسلح افواج کی
24 کروڑ پاکستانی جذبہ جہاد سے سرشار پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔مسلح افواج کی جانب سے بھارت کومنہ توڑ جواب دینے پر خراج تحسین پیش کرتےہیں : اسسٹنٹ کمشنرمیلسی کا پاک فوج زندہ باد ریلی سے خطاب
تحصیل انتظامیہ کی جانب سے اظہاریکجتئ کی کال پر ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے پاک فوج زندہ باد بھارت مردہ باد کےفلگ شگاف نعرے
میلسی(محمدمختارسولگی) بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے کے بعد مسلح افواج کی جانب سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیےجانے اور مسلح افواج سے اظہاریکجہتی کےلئے تحصیل انتظامیہ کی جانب سے پاک فوج زندہ باد ریلی کاانعقاد کیاگیا ریلی کاآغاز اسسٹنٹ کمشنر آفس سے ہوا جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر میلسی مہرخلیل احمد پڈھیار نے کی ریلی کااعلان ہوتے ہی ہزاروں شہری قومی پرچم اٹھائے سڑکوں پرنکل آئے اور پاکستان زندہ باد کے پاک فوج پائندہ باد کےنعرے لگا کر پاک فوج سے اظہار یکجہتی کرتےرھے اسسٹنٹ کمشنر میلسی کی قیادت میں ہزاروں شہریوں نے قائداعظم روڑ پر پیدل مارچ کیا انتظامیہ کی جانب سے لاؤڈ اسپیکرمیں ملی نغموں کی گونج پر شہریوں کاجذبہ قابل دید تھا ریلی سے خطاب کرتےہوئے اسسٹنٹ کمشنر کاکہناتھا ملکی سالمیت کےخلاف ہونے والی کسی بھی جارحیت کا جواب اسی انداز میں دیاجائے گا اور پاک فوج نے گزشتہ روز اس عملی ثبوت پیش کرکے پاکستان کادفاع کیا چوبیس کروڑ عوام سول ادارے پاک فوج کے شانہ بشانہ ہرقربانی دینے کےلئے تیار ہیں جذبہ جہاد سے سرشار پاکستانی عوام پاک فوج کی بےمثال جراءت و بہادری کو خراج تحسین پیش کرتی ہے پاک فوج زندہ باد ریلی میں ممبر صوبائی اسمبلی نعیم خان بھابھہ ڈی ایس پی میلسی مامون الرشید چیف آفیسرمیونسپل کمیٹی امتیازاحمدجوئیہ صدر ڈسٹرکٹ بار زاہدخان کھچی صدر انجمن تاجران شیخ محمدسلیم صدرتحصیل پریس کلب محمدحسنین شیخ صدرتنظیم تاجران ملک عبدالجبار ملتانی جنرل سیکرٹری شیخ عبدالجبار سجادہ نشین دربار نتھے شاہ زاہداحمدخان شیروانی رہنمامسلم لیگ ن چوہدری ثاقب گجر راؤ وقار وکی مشتاق چوہدری سمیت شہر کی مختلف دینی سیاسی سماجی تنظیموں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی.