خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) نامورماہرتعلیم ڈاکٹر ملک منیر حسین کلو بطور پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول فار بوائز جوڑا کلاں تعینات
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) نامورماہرتعلیم ڈاکٹر ملک منیر حسین کلو بطور پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول فار بوائز جوڑا کلاں تعینات ، عوامی ،سماجی ،تعلیمی،ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ تعلیمی حلقوں کا ایک معتبر نام، تجربہ کار استاد اور بہترین منتظم ڈاکٹر ملک منیر حسین کلو کو بطور پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول جوڑا کلاں تعینات کردیاگیاہے۔ ڈاکٹر ملک منیر حسین کلو ایک تجربہ کار ،مخلص ،دیانت دار ،ملنسار پروقار ،بردبار اور خوش اخلاق شخصیت کے مالک ہیں ۔ آپ نے گورنمنٹ ھائی سکول نورپورتھل اورگورنمنٹ ہائ سکول رنگپور بگھور میں ہیڈ ماسٹر کی حیثیت سے طویل عرصے تک اپنی خدمات انتہائی ذمہ داری، سمجھداری اور قائدانہ صلاحیتوں کے ساتھ سرانجام دیں۔ آپ ان اداروں کی تعلیمی بہتری کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہے، موصوف نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے حامی اور تخلیقی سوچ کے علمبردار ہیں۔ ڈاکٹر ملک منیر حسین کلو نے ان سکولوں میں خوشگوار تعلیمی ماحول قائم کیا، نظم و ضبط کو فروغ دیا ،اساتذہ کرام کی تربیت اور تعلیمی فعالیت پر خصوصی توجہ دی اور نونہالان وطن کی فلاح و بہبود سمیت اداروں کی فلاح وبہبود کے لیے قابل تقلید کردار ادا کیا ۔ جناب ڈاکٹر ملک منیر حسین کلو کو اللہ تبارک وتعالی ا کی ذات والا صفات نے اعلی انتظامی صلاحیتوں سے نوازا ہے ۔ آپ نے بطور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ْفیسر تحصیل نورپورتھل ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر قائد آباد ، اور بطور انچارج ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بھکر محکمہء تعلیم پنجاب کے لیے گرانقدر خدمات سر انجام دی ہیں ۔ موصوف اپنی ہردلعزیز شخصیت اور فرض شناسی کی وجہ سے عوامی ، سماجی اور تعلیمی حلقوں میں نہایت عزت و احترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں ۔ طویل عرصہ سے شعبہء تدریس کے ساتھ وابستہ ہونے کی وجہ سے آپ کے شاگردان عزیز کی بہت بڑی تعداد ملک و قوم کے لیے مختلف شعبہ ہاءے زندگی سے وابستہ ہو خدمات سر انجام دے رہی ہے ۔ جناب ڈاکٹر ملک منیر حسین کلو ، استاد الاساتذہ حاجی ملک مرید حسین کلو مرحوم کے صاحبزادے اور علاقہ تھل کی ممتاز تعلیمی وسماجی شخصیت ہیڈ ماسٹر ملک حاجی اختر حسین کلو اور حکیم ملک ارشد حسین کلو کے بڑے بھائی ہیں ۔ دریں اثناء جناب ڈاکٹر ملک منیر حسین کلو کو بطور پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول فار بوائز جوڑا کلاں تعینات ہونے پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری سکولز خوشاب فیض الحسن ملک ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل نورپورتھل ظہیر عباس بھٹی،ڈپٹی ڈسٹرک ایجوکیشن آفیسر تحصیل خوشاب ملک قیصر عباس کھارا ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری سکولز خوشاب ملک شیر بہادر ،سئنیر ہیڈ ماسٹر ملک امتیاز حسین بوڑانہ ، پی ٹی یو کے سب ڈویژنل رہنما ایم اللہ دتہ جاوید اور دیگر تعلیمی حلقوں نے دلی مبارک باد دیتے ہوئے ان کی مزید شاندار کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔