پاک بھارت کشیدگی ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت اہم اجلاس، تمام محکموں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت
پاک بھارت کشیدگی ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت اہم اجلاس، تمام محکموں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت
بہاولنگرہارون آباد (نمائندگان) موجودہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت ضلعی محکموں کے سربراہان کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ریسکیو 1122، راؤ شرافت سول ڈیفنس، کے ارشد حمید سندھو۔محکمہ صحت، ڈاکٹر عامر رضا پولیس، بلدیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ وہ موجودہ صورتحال میں الرٹ رہیں اور کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لیے اپنی تیاری مکمل رکھیں۔ سول ڈیفنس اور ریسکیو محکموں کو خصوصی طور پر ہائی الرٹ رہنے اور ضروری آلات و وسائل کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔ڈی سی ذوالفقار احمد بھون نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدام کرے گی۔ تمام ادارے آپس میں رابطے میں رہیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوری ردعمل کو یقینی بنائیں۔