خضدار *لیویز فورس کی بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی، چھینی گئی وین قلات ایریا سے برآمد*
خضدار
*لیویز فورس کی بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی، چھینی گئی وین قلات ایریا سے برآمد*
*خضدار لیویز فورس نے سی آئی اے لیویز کی بروقت نشاندہی اور موثر حکمتِ عملی کے تحت کارروائی کرتے ہوئے سوراب-خضدار بارڈر کے مقام جیوا سے چھینی گئی وین کو قلات کے پہاڑی علاقے سے بحفاظت برآمد کرلیا۔ کاروائی کے دوران ملزمان تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، تاہم لیویز فورس کی چابک دستی سے وین کو بازیاب کرلیا گیا۔*
*کارروائی میں ڈسٹرکٹ انچارج خلیل نوتانی لائن آفیسر نور احمد زہری کی نگرانی میں محرر ریاض احمد لیویز سی آئی اے ٹیم اور دیگر جوانوں نے حصہ لیا۔*
*یہ کامیاب اقدام ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی اور اسسٹنٹ کمشنر خضدار حفیظ اللہ کاکڑ کی خصوصی ہدایات پر عمل میں آیا۔*
*ضلعی انتظامیہ نے لیویز فورس کی مستعدی، جرات مندی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ لیویز اہلکار علاقے میں امن و امان کے قیام کے لیے ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہے ہیں، جن کی کارکردگی قابلِ تحسین ہے۔*