*سرگودھا میں لرزہ خیز واقعے پر کہرام مچ گیا، 6 بچیوں کے جنازے اٹھنے پر فضا سوگوار اور ہر آنکھ اشک بار ہوگئی*
*سرگودھا میں لرزہ خیز واقعے پر کہرام مچ گیا، 6 بچیوں کے جنازے اٹھنے پر فضا سوگوار اور ہر آنکھ اشک بار ہوگئی*
*ایک ہی گھر کی چھ معصوم کلیاں… کھیلتے کھیلتے موت کی آغوش میں جا پہنچیں!*
*جاں بحق بچیوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، معصوم کلیوں کو منوں مٹی تلے سپرد خاک کردیا گیا، قریبی عزیز اور رشتے داروں کی حالت غیر*
*آج سرگودھا کی مٹی نے چھ پھولوں کو اپنی آغوش میں سمو لیا، اور پورا علاقہ جناح کالونی سوگ میں ڈوب گیا۔*
*تحصیل کوٹ مومن کے چک 12 میں پیش آنے والا یہ اندوہناک واقعہ ہر دل کو چیر گیا، ہر آنکھ اشکبار ہے، ہر زبان پر ایک ہی سوال ہے:*
*یہ ننھی کلیاں آخر کس کی غفلت کا شکار ہوگئیں؟*
کھیلتے کھیلتے وہ معصوم بچیاں گندم کے بھڑولے میں جا پہنچیں، دروازہ بند ہوا، سانسیں رک گئیں، اور لمحوں میں آنگن کی رونقیں قبرستان کی خاموشی میں بدل گئیں۔
جاں بحق ہونے والی بچیاں:
8 سالہ صائمہ، 7 سالہ مریم، 6 سالہ آمنہ، 6 سالہ سونیا، 4 سالہ سویرہ، اور ایک سالہ ننھی دعا فاطمہ… جن میں سے چار سگی بہنیں تھیں۔
جب گھر والے واپس لوٹے، تو صدمہ اُن کا مقدر بن چکا تھا۔ بچیاں گندم کے بھڑولے میں بے ہوش پڑی تھیں، مگر زندگی اُنہیں چھوڑ چکی تھی۔
یہ صرف حادثہ نہیں… قیامتِ صغریٰ تھی!
یہ واقعہ صرف ایک خاندان کا غم نہیں، یہ ہم سب کے لیے ایک پیغام ہے:
اپنے گھروں کو، اپنے بچوں کو محفوظ بنائیں۔ بھڑولے، پانی کی ٹینکیاں، کھلے مین ہولز، یہ سب ننھے فرشتوں کے لیے موت کا دروازہ بن سکتے ہیں۔
اے اللہ! ان معصوموں کو جنت الفردوس کا مہمان بنا، اور اُن کے والدین کو صبر عطا فرما۔ آمین۔
فاتحہ پڑھیں، اور دوسروں کو بھی یہ پیغام پہنچائیں… شاید کسی اور معصوم کی جان بچ جائے۔