جھنگ ڈاکٹر گل زہرہ سیال کی سربراہی میں جھنگ جعلی عطائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن
جھنگ
ڈاکٹر گل زہرہ سیال کی سربراہی میں جھنگ جعلی عطائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر گل زہرہ سیال نے جھنگ میں جعلی ڈاکٹروں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا آغاز کر دیا
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر گل زہرہ سیال کی قیادت میں محکمہ صحت کی ٹیم نے دو طبی مراکز پر اچانک چھاپے مارے پہلے چھاپے میں، ٹیم نے جھنگ کے نواح میں خود ساختہ ڈاکٹر احسن اعجاز کے غیر قانونی کلینک کو نشانہ بنایا
چھاپے کے دوران احسن اعجاز پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے جاری کردہ کوئی سرٹیفکیٹ یا اجازت نامہ فراہم کرنے میں ناکام رہا
عطائی ڈاکٹر اپنی اہلیت ثابت کرنے کے لیے کوئی ڈگری یا لائسنس بھی پیش نہیں کر سکا کلینک غیر صحت بخش پایا گیا، اور احسن اعجاز خراب حالات کا کوئی جواز پیش نہیں کر سکا
نتیجے میں کلینک کو سیل کر دیا گیا، اور ڈاکٹر کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی
دوسرا چھاپہ چنیوٹ روڈ اڈہ کھیوا پر واقع الشفاء ہسپتال پر مارا گیا
چھاپے کے دوران پتہ چلا کہ ہسپتال میٹرک کی طالبہ چلا رہی تھی ،جبکہ دو دیگر خواتین فرار ہونے میں کامیاب ہو گئیں
ہسپتال انتظامیہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا اجازت نامہ یا نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) فراہم کرنے میں ناکام رہا
نتیجتاً ہسپتال کو سیل کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی
ڈاکٹر گل زہرہ سیال نے اس بات پر زور دیا کہ محکمہ صحت کی جانب سے عطائیوں اور جعلی کلینکس کے خلاف مسلسل کارروائی سے نااہل طبی پریکٹیشنرز کی وجہ سے ہونے والی اموات پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے