*معروف ٹک ٹاکر موسیٰ آفریدی عرف گندا موسیٰ کو بیدردی سے قتل کرنے والوں کا ڈراپ سین مکمل۔۔ ہوشربا انکشافات سامنے آگئے
چارسدہ میں چند ماہ قبل تھانہ چارسدہ کی حدود میں پشاور کے معروف ٹک ٹاکر موسیٰ آفریدی عرف گندا موسیٰ کی لاش ملی جس کو بیدردی کے ساتھ قتل کیا گیا تھا مقتول کے بھائی محمد داؤد نے نامعلوم ملزمان کے خلاف 302 کی ایف آئی آر درج کرائی تھی۔۔۔
تاہم چارسدہ پولیس کیلئے یہ کیس کسی چیلنج سے کم نہیں تھا۔۔ کیس نے نیا موڑ اس وقت لیا جب مقتول گندا موسیٰ کی زوجہ نے ہوشربا انکشافات کیئے جس پر ایس پی انویسٹی گیشن احسان شاہ DSP چارسدہ سٹی رشید خان، انسپکٹر سلیم خان CIO تھانہ چارسدہ سٹی نے اس کیس میں بے انتہا محنت کی اور تمام شواہد CCTV کیمروں کی ریکارڈنگ گاڑیوں کے نمبرات ملزمان کی جانچ پڑتال سب کچھ حاصل کر لیں ہیں۔۔
چارسدہ پولیس کو مقتول گندا موسیٰ کی زوجہ مسماۃ کائنات نے ویڈیوز حوالے کی مقتول موسیٰ کی زوجہ نے عدالت میں 164 دعویداری قلم بند کر لی ھے۔ 164 بیان کے مطابق قتل کیس میں مرکزی 7 ملزمان کو شامل کیا گیا اور واردات میں استعمال ہونے والی تین گاڑیوں کو بھی شامل کیا۔
مقتول گندا موسیٰ کی زوجہ کا کہنا تھا کہ ایس پی انویسٹی گیشن احسان شاہ اور ان کے اہلکاروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں جو مسلسل میرے ساتھ رابطے میں تھے اور اس کیس میں میری بہت مدد کی انہوں نے چارسدہ پولیس کی کاوشوں کو بیحد سراہا۔۔
نامزد ملزم جان شیر ولد شمشیر سکنہ محمدزئی سے پکڑے جانے والے موبائیل فون میں پشاور پولیس نے موسیٰ آفریدی کو قتل کرنے تشدد کرنے کی ویڈیوز بھی حاصل کرلیں ہیں ویڈیوز کی روشنی میں کیس نے ایک نیا رخ اختیار کیا جس میں ملوث ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔ مرکزی ملزمان میں۔۔۔
*[1۔]ممتاز ولد بخت روان عرف بابا ساکن دیر حال میوڑہ علاقہ تھانہ داودزئی پشاور*
*[2۔]کاظم ولد غلام سرور ساکن پختودامان علاقہ تھانہ داودزئی ضلع پشاور*
*[3۔]لال شیر عرف لالی ولد شمشیر سکنہ محمدزئی علاقہ تھانہ شاہ پور ضلع پشاور*
*[4۔]جان شیر عرف گڈا ولد شمشیر سکنہ محمدزئی علاقہ تھانہ شاہ پور ضلع پشاور*
*[5۔]عبداللہ آفریدی ولد مھار گل مرحوم سکنہ رشید علاقہ تھانہ یکہ توت ضلع پشاور حال اسلام زاہد خٹک کیساتھ چپڑاسی ھے*
*[6۔]قدیر آفریدی ولد میاں خان سکنہ رشید گھڑی علاقہ تھانہ یکہ توت ضلع پشاور*
*[7۔]عباس علی عرف مومندے ولد جوھر سکنہ محمدزئی علاقہ تھانہ شاہ پور ضلع پشاور*
*ٹوٹل سات ملزمان ہیں تین ملزمان تھانہ شاہ پور سے ہیں۔ دو ملزمان تھانہ داودزئی سے ہیں اور دو ملزمان تھانہ یکہ توت سے ہیں سب کے سرغنہ لال شیر وغیرہ ہیں*
معروف ٹک ٹاکر شھید موسی آفریدی کے اہلخانہ نے وزیراعلٰی خیبرپختونخوا، کورکمانڈر خیبرپختونخوا، آئی۔جی۔پی خیبرپختونخوا، ڈی۔آئی۔جی مردان اور ڈی۔پی۔او چارسدہ، ایس۔پی انوسٹیگیشن چارسدہ صاحبان سے دست بہ دست عاجزانہ اپیل کی ھے کہ انصاف کے سارے تقاضے پورے کیئے جائیں پشاور پولیس سے مزید ویڈیوز حاصل کیئے جائیں ٹھوس تفتیش، ٹھوس اقدامات اٹھائیں جائیں نیز ملزمان کے سابقہ کریمینلز ریکارڈ کو چیک کیا جائے کیونکہ ملزمان پہ پہلے بھی 113 ایف۔آئی۔آرز مختلف تھانوں میں درج ہوچکے ہیں۔ یہ ایک پورا نیٹ ورک ہے جس میں اکثریت اجرتی قاتلوں، رہزنوں، ڈکیتوں اور ظالموں کا گروپ ہے اور اس ناسور کو جڑ سے ختم کرکے پاکستان کے باسیوں پر رحم کیا جائے