November 16, 2026

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی سکھر: واپڈا ہائیڈرو یونین سکھر کی جانب سے واپڈا کی نجکاری کے خلاف اور نئے ملازمین کی

20250506_142334

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
سکھر: واپڈا ہائیڈرو یونین سکھر کی جانب سے واپڈا کی نجکاری کے خلاف اور نئے ملازمین کی بھرتی کے لیے سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر ریجنل سیکریٹری خلیل الرحمان ڈومکی، شجاعت گھمرو، سید ماجد علی شاہ اور دیگر نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت واپڈا کی نجکاری کا فیصلہ فوری طور پر واپس لے اور واپڈا میں نئی بھرتیاں کر کے اس ادارے میں اصلاحات لائے تاکہ واپڈا کی کارکردگی بہتر ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹاف کی کمی کے باعث ایک ملازم چار افراد کا کام کر رہا ہے جس کی وجہ سے کئی ملازمین شہید بھی ہو چکے ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ واپڈا میں اصلاحاتی پروگرام متعارف کروائے، بجلی کی قیمتیں کم کرے اور نئے ملازمین کی بھرتی کا عمل فوری طور پر شروع کرے تاکہ ادارے کی بہتری کے ساتھ صارفین کے مسائل بھی حل ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ آج ملک بھر میں واپڈا ہائیڈرو یونین کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔ ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ واپڈا کی نجکاری کا عمل فوراً بند کیا جائے، نئی بھرتیاں کی جائیں اور ادارے کی بہتری کے لیے اصلاحاتی پروگرام نافذ کیے جائیں، بصورت دیگر واپڈا ہائیڈرو یونین اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے سخت احتجاج پر مجبور ہو جائے گی۔