یہ ہے دنیا کی سب سے بڑی فوجی طاقت یعنی امریکہ کا ڈیفنس آرگنائزیشن سٹرکچر۔
نوٹ فرمائیں کہ سب سے اوپر سیکرٹری آف ڈیفینس ہے جو پاکستان میں وزیردفاع کہلاتا ہے۔
سیکرٹری کے نیچے مختلف ڈپٹی اور انڈر سیکرٹریز ہیں جو مختلف شعبوں کے انچارج ہیں۔ یہ سب کے سب سویلین عہدے ہیں۔ پاکستان میں ان سب کے مساوی بیوروکریس کا سیکٹری ڈیفنس کا عہدہ ہے۔
امریکہ کا آرمی چیف براہ راست سیکرٹری ڈیفنس کو رپورٹ نہیں کرتا، وہ اپنے متعلقہ انڈر سیکرٹری (سیکرٹری آف آرمی) کو رپورٹ کرتا ہے۔
یہ بھی نوٹ فرمالیں کہ وہاں آئی ایس پی آر ٹائپ کا کوئی ادارہ نہیں۔ وہاں ایک ادارہ ڈیفنس میڈیا ایکٹیویٹی کے نام سے ہے جس کا کام دنیا بھر کی ڈیفنس کمیونٹی کیلئے معلوماتی کانٹینٹس بنانا اور شئیر کرنا ہے۔
امریکہ میں کوئی لیفٹنٹ جرنل، ڈی جی آئی ایس پی آر کی شکل میں دو گھنٹے کی پریس کانفرنس نہیں کرتانہ ہی اسے تمام چینلز پر دکھایا جاسکتا ہے۔ دفاعی امور پر صرف اور صرف سیکرٹری ڈیفنس ہی بریفنگ دے سکتا ہے، آرمی چیف کی اوقات نہیں کہ وہ براہ راست گفتگو کرسکے۔
یہ کام آپ کو پاکستان میں ہی نظر آئے گا جب ایک سرکاری ملازم، سرکاری وردی پہن کر، ٹی وی چینلز کے ذریعے پریس کانفرنس کرے اور ووٹرو کو ڈیجیٹل دہشتگرد، گمراہ، فاسق جیسے القاب دے۔ الیکشن جیتنے والی اکثریتی جماعت کو اقلیتی جماعت کہے اور کھلے عام دھمکیاں دے کہ سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کو دہشتگردوں کی طرح ٹریٹ کیا جائے گا۔
ہم کب تک اس مافیا کی بدمعاشی برداشت کرتے رہیں گے؟
ہم کب تک باقی دنیا سے ہٹ کر اپنی ڈیڑھ اینٹ کی الگ مسجد بنائے رکھیں گے؟
فوج کو اس کی اوقات میں واپس بھیجنا ہوگا ورنہ پاکستان یونہی جہنم بنا رہے گا!!!
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ضلع خوشاب میں آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے جنرل
فیصل آباد۔۔۔۔۔۔ دکھی انسانیت کے لیے کام کرنے والے عظیم لوگ ہیں۔
میانوالی(اللہ نوازخان) ونجاری میں ہزاروں افراد کو پانی مہیا کرنے والی واحد واٹر سپلائی سکیم کا کنکشن
ہارون آباد (نامہ نگار): ملک میں مہنگائی کے بڑھتے ہوئے طوفان اور پٹرولیم مصنوعات، بجلی اور دیگر
ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) سکریٹری نشر واشاعت مرکزی انجمن تاجران ہارون آباد سعود