*مکران کوسٹل ہائی وے پر حادثہ: تیز رفتار کوچ اُلٹنے سے 16 افراد زخمی
*مکران کوسٹل ہائی وے پر حادثہ: تیز رفتار کوچ اُلٹنے سے 16 افراد زخمی,ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ اور ریسکیو 1122 کے پروجیکٹ ڈائریکٹر فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے*
*لسبیلہ: دُبہ لیاری کے مقام پر مکران کوسٹل ہائی وے پر تیز رفتاری کے باعث ایک کوچ الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 16 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سراج احمد بلوچ اور ریسکیو 1122 کے پروجیکٹ ڈائریکٹر حاجی خان بلوچ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کی۔*
*ریسکیو 1122 کی ٹیم نے نہایت مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں ایمبولینس کے ذریعے تمام زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ موقع پر موجود افسران نے ریسکیو ٹیم کی بروقت کارروائی کو سراہا اور کہا کہ متاثرہ افراد کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں*
*ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے….*