November 16, 2026

رائے محمد مرتضیٰ اقبال کو اسٹینڈنگ کمیٹی برائے مینیجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈیویلپمنٹ کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد

20250504_143404

رائے محمد مرتضیٰ اقبال کو اسٹینڈنگ کمیٹی برائے مینیجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈیویلپمنٹ کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد
سینیئر وائس پریزیڈنٹ پی ٹی آئی ذرا ساہیوال شہباز خان مردانہ بلوچ کی جانب سے تہنیتی پیغام

ساہیوال (نامہ نگار)
پاکستان تحریکِ انصاف ذرا ساہیوال پی پی 201 کے سینئر وائس پریزیڈنٹ شہباز خان مردانہ بلوچ نے رکنِ پنجاب اسمبلی رائے محمد مرتضیٰ اقبال کو پنجاب اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے مینیجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈیویلپمنٹ کا چیئرمین منتخب ہونے پر دلی مبارک باد پیش کی ہے۔

اپنے جاری کردہ تہنیتی بیان میں شہباز خان مردانہ بلوچ نے کہا کہ رائے محمد مرتضیٰ اقبال جیسے اہل، باصلاحیت اور مخلص عوامی نمائندے کو ایسی اہم ذمہ داری سونپنا نہ صرف حلقہ پی پی 201 کے لیے بلکہ پورے صوبے پنجاب کے لیے باعثِ فخر ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اس کمیٹی کی سربراہی عوامی فلاح و بہبود، بیوروکریسی کی تربیت اور انتظامی ڈھانچے میں بہتری لانے کے لیے نہایت اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

شہباز خان نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایسے ہی باکردار اور فعال نمائندوں پر فخر کرتی ہے جو ایوان میں بھی اور عوامی سطح پر بھی یکساں متحرک کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے رائے محمد مرتضیٰ اقبال کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی نئی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھانے کی توفیق عطا فرمائے۔