November 16, 2026

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے ایم پی اے چوہدری غلام مرتضی کی قیادت میں پاک فوج

IMG-20250504-WA0097

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے ایم پی اے چوہدری غلام مرتضی کی قیادت میں پاک فوج کے حق میں ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی بلدیہ کمیٹی سے صدیق اکبر چوک المعروف فوارہ چوک تک نکالی گئی جسمیں تمام مکاتب فکر کے شہریوں نے بھر پور شرکت کی چوہدری غلام مرتضی ایم پی اے نے ریلی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس وقت جو ملکی حالات کے پیش نظر ہم پاکستان کی فوج کے ساتھ ہیں انڈیا اگر جنگ کی غلطی کرتا ھے تو ہماری فوج دنیا کی بہترین افواج میں شمار ہوتی ھے ہر محاذ پر دشمن کے دانت کھٹے کرنے کی بہترین صلاحیت رکھتی ھے ہم دشمن کی اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں او نریندر مودی سن لو اگر تم حملے کی غلطی کرتے ہو تو ہم آپ کو سبق سکھانے کے لیے ایٹم بم کا استعمال کر کے انڈیا کو دنیا کے نقشے سے مٹا دیں گے امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری کاشف ثناء وائٹل گروپ والے اور وائیٹل گروپ کے رہنما عالم کمبوہ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر حال میں پاک فوج کے ساتھ ہیں اور فوج کے ساتھ پورے پاکستان کی عوام بھی فوج کے شانہ بشانہ جنگ کے لیے تیار ھے اور انڈیا کو اس کے ملک میں گھس کر ماریں گے ایسا سبق سکھائیں گے کہ انڈیا کی داستان بھی نہ ملے گی داستانوں میں قانون دان غلام نبی سپراء نے بھی شرکاء سے خطاب کیا ریلی میں مرکزی انجمن تاجران کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات سعود فاروق چغتائی ،پی اے طاہر توگیرویشیخ راشد سعدی ،شاہد غوری،ملک عبد الستار گلو،چوہدری عبدالستار،ملک رشید کنگا ندیم ظفر ندیم بھٹی فراز جٹ چوہدری محمد فیاض ہدایت علی قاضی نوید قاضی زاہد حسین انجم اور بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی بھارت کے خلاف نعرے بازی کی مودی کا پتلا جلایا اور پاک فوج ژندہ باد کے نعرے لگائے بینر اور پوسٹر اٹھا رکھے تھے پُرامن ریلی کا بلدیہ کمیٹی پاکستان ذندہ باد کے نعروں میں اختتام ہوا