وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سندھ کابینہ کے اراکین کے ہمراہ ہفتہ کو سکھر میں
سکھرسے رپورٹ کر رکھیں ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی۔۔۔۔ جی نصیر زیدی وزیراعلی سندھ کی سکھر آمد کے حوالےسے آپ کے پاس کیاخبرہیں ھی
) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سندھ کابینہ کے اراکین کے ہمراہ ہفتہ کو سکھر میں سابق ایم پی اے سید جاوید علی شاہ کی رہائش گاہ پہنچ کر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ اس موقع پر سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن، صوبائی وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ، صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، نارکوٹکس کنٹرول مکیش کمار چاولہ کے علاوہ امداد پٹافی، ڈپٹی میئر سکھر ڈاکٹر ارشد مغل، ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر ایم بی راجہ دھاریجو سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر اعلیٰ عہدیداران اور اراکین موجود تھے۔