November 16, 2026

*یہودی کون ہیں اور انکی تاریخ* اتوار 04 مئی 2025 تلخیص: انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

20250502_013606

*یہودی کون ہیں اور انکی تاریخ*

اتوار 04 مئی 2025
تلخیص:
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

یہودی مذہب وہ آسمانی مذہب ہے جس کا انحصار زیادہ تر تورات، تلمود اور علماء، مفتیان اور قضاة یہود کے فتاویٰ یا فیصلوں پر ہے۔ حالاں کہ یہ آسمانی مذہب ہے، لیکن زمانے کے اتار چڑھاؤ اور یہودیوں کی دنیا پرستی کے سبب اتنے زیادہ تاریخی مدوجزر، عروج و زوال سے گزرا ہے کہ تحریفات کا اتنا ضخیم ڈھیر لگ گیا کہ جس کی وجہ سے اصل دین کو پہچاننا بھی مشکل ہوگیا ہے۔ بہرحال موجودہ زمانے میں یہودی مذہب کی جو بھی شکل موجود ہے اس پر یہودی تاریخ اور یہودیوں کے دوسری اقوام سے تعلقات کا گہرا مطالعہ کیے بغیر مذہب یہود کو سمجھنا تقریباً محال ہے۔ یہود اہل کتاب شمار کیے جاتے ہیں اور اپنے مذہب کی ابتداء حضرت ابراہیم علیہ الصلوة والسلام سے کرتے ہیں اور حضرت ابراہیم علیہ الصلوة والسلام کی شخصیت اتنی زیادہ عظیم اور باوقار ہے کہ دنیا کے تین بڑے مذہب اسلام، عیسائیت اور یہودیت ان کو ابوالانبیاء مانتے ہیں۔ اور علماء کے ایک عام تخمینے کے مطابق پوری دنیا میں من جانب اللہ مبعوث ہونے والے انبیاء میں سے آدھے سے بھی زیادہ انبیاء و رسل حضرت ابراہیم علیہ الصلوة والسلام کی نسل میں سے ہی اللہ تعالیٰ نے مبعوث فرمائے ہیں مثلاً ابراہیم، اسمٰعیل، اسحاق، یعقوب،[ یوسف، موسیٰ، ہارون، داؤد، سلیمان، ایوب، یونس، شمویل، الیاس، الیسع، زکریا، یحییٰ علیہم السلام اور خاتم الانبیاء امام الانبیاء سید ولد آدم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سب کے سب حضرت ابراہیم علیہ السلام کی ہی نسل سے ہیں۔ اور ابراہیم علیہ السلام بذات خود دسویں پشت میں حضرت نوح علیہ السلام اور ان کے بیٹے حضرت سام سے نسلاً منسوب ہیں۔

حضرت نوح علیہ السلام کے بیٹے حضرت سام (Sem) کی وجہ سے ہی یہود کو سامی (Semetic) کہا جاتا ہے اور اسی لفظ سے سامیت (Semetism/Semetic) الفاظ تاریخ میں رائج ہوگئے۔ یہود اپنے نسلی تفاخر اور اپنی قوم میں انبیاء اور سلاطین کی کثیر تعداد سے اتنے غرور و تکبر میں مبتلا ہوگئے کہ جہاں ایک وقت میں دنیا کی افضل ترین قوم شمار ہوتے تھے، غرور و تکبر کی وجہ سے خدا کی نظر سے اتنے زیادہ گرے کہ ان پر قرآن کریم کی زبان میں ”مغضوب“ لفظ کا اطلاق ہونے لگا حتی کہ ان میں رائج بدعات و لادینیت خدا فراموشی بلکہ الٰہی مخالفت قتل انبیاء کے ارتکاب وغیرہ اعمال قبیحہ ذلیلہ کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے کلام پاک میں سورہ اعراف میں یہ آیت نازل فرمادی:

”واذ تأذن ربک لیبعثن علیہم الی یوم القیامة من یسومہم سوء العذاب ان ربک لسریع العقاب وانہ لغفورٌ رحیمٌ“

ویسے تو دنیا کا ہر ایک مذہب اس کے ماننے والوں کی تاریخ سے بہت کچھ متاثر ہوا ہی ہے لیکن (جیسے پہلے ذکر کیا جاچکا ہے کہ) یہودی مذہب کا تو ان کی تاریخ کے بغیر سمجھنا ہی مشکل ہے۔ یہ حقیقت قارئین کرام کو تب واضح ہوجائے گی یا ہوجاتی ہے جب ان کے سامنے یہودی تاریخ اور یہودی مذہب دونوں کا مفصل اور جامع بیان آتا ہے۔ اسی ضرورت کے پیش نظر اولاً یہود کی قومی تاریخ مختصراً لیکن جامع انداز پر بیان کی جارہی ہے۔

*یہودی کون ہیں اور انکی تاریخ*

یہود کا اصل نام بنی اسرائیل ہے۔ کتب مقدسہ اور دیگر مذہبی کتب کی بنیاد پر یہودی تاریخ کے مندرجہ ذیل اہم ادوار ہیں:

*یہودیوں کی تاریخ*

۱- *دور اکابرین:*
اس دور میں حضرت ابراہیم علیہ السلام سے لے کر حضرت یوسف علیہ السلام تک کے احوال شمار ہوتے ہیں۔

۲- *بنی اسرائیل کا مصر سے خروج اور فلسطین میں بنی اسرائیل کا داخلہ:*

اس دور میں حضرت موسیٰ علیہ السلام، ہارون علیہ السلام، یوشع علیہ السلام اور بنی اسرائیل کا مصر میں ابتلاء اور موسیٰ علیہ السلام کے ذریعے من جانب اللہ ان کا خروج غرق فرعون اور صحراء سینا کے راستے فلسطین میں یہود کا داخلہ اور تورات کا نزول۔

۳- *دور قضاة:*
یہ تقریباً تین سو سال کا زمانہ ہے جس میں بنی اسرائیل کا انتظام و انصرام ان کے قضاة کے ذریعہ ہوا۔ جب کوئی قاضی؛ شریعت موسوی کا پابند ہوتا تو خدا کی نصرت اس کے ساتھ ہوتی اور پڑوس کی قومیں مغلوب رہتیں اور جب بھی کوئی قاضی خدا کا نافرمان یا شریعت موسوی کا فراموش کرنے والا ہوا تو وہ ذلیل و خوار ہوا اور آس پاس کی قومیں اس پر غالب آتی گئیں۔

۴- *دور سلاطین:*
اس دور میں حضرت طالوت، حضرت داؤد، حضرت سلیمان علیہم السلام شامل ہیں جو تقریباً ۱۲۰ سال کا زمانہ ہے۔

۵- *منقسم سلطنت بنی اسرائیل:*
اس دور میں حضرت سلیمان علیہ السلام کے بعد سلطنت بنی اسرائیل دو حصوں میں تقسیم ہوگئی۔

(الف) *اسرائیل:*
جو دس قبائل پرمشتمل تھی۔

(ب) *یہودا:*
جو بنی اسرائیل کے دو قبائل بنو یہودا اور بنیامین پر مشتمل تھی۔

پہلی حکومت یعنی اسرائیل ۷۲۱ ق،م اور دوسری حکومت یہودا، ۵۸۶ ق،م میں اپنا وجود کھوچکی تھی۔

۶- *دور جلاوطنی اوّل:*

یہ وہ دور ہے جب بنی اسرائیل کی شمالی حکومت یعنی اسرائیل کے دس قبائل ہمیشہ ہمیشہ کے لیے جلاوطن کردیے گئے اور آج تک ان کو کوئی نہیں جانتا کہ وہ کس وادی میں کھوگئے یا زمین کے کس حصے نے ان کو نگل لیا۔ یہی دس قبائل بنی اسرائیل کی کھوئی ہوئی بھیڑ (Lost Sheep of Bani Israel) کہلاتے ہیں۔ اسی دور کا دوسرا حصہ وہ ہے جو ۶۰۶ ق،م سے ۵۳۶ ق،م تک پھیلا ہوا ہے یعنی ستر سال۔ اس دور میں بنی اسرائیل کی یہودا نامی حکومت کا خاتمہ ہوا اور ہزاروں یہود کو بابل میں جلاوطن کردیا گیا۔

۷- *بنی اسرائیل یا یہود کی بابل سے واپسی*

*بنی اسرائیل اہل فارس کے زیر اقتدار:*
یہ وہ زمانہ ہے جو بابل کی حکومت کا خاتمہ ہوکر اہل فارس کا اقتدار فارس سے لے کر فلسطین تک ہوگیا اور ان کی رواداری کی وجہ سے بنی اسرائیل کو بیت المقدس واپسی نصیب ہوئی اور ہیکل سلیمانی کو بھی از سر نو شاہان فارس نے بنانے کی اجازت دی اور مدد بھی کی۔

۸- *بنی اسرائیل یونانیوں کے زیراقتدار:*

یہ زمانہ تقریباً ۳۳۱ق،م سے ۱۶۷ ق،م تک ہے۔

⁵⁵5⅚ٹ۹- *دورِ آزادی:*

بنی اسرائیل ۱۶۷ ق،م سے لے کر ۶۳ ق،م تک آزاد رہے۔ اس کے بعد یہود کو کبھی بھی ۱۹۴۸ء تک حکومت نصیب نہیں ہوئی اور یہ حکومت بھی قرآن کریم کی اسی آیت کے تحت ہے جس میں فرمایا گیا ہے ”یہود کا وجود دنیا میں یا تو صرف رحمتِ الٰہی (جو سبھی ضعفاء، مظلوم وغیرہ کو شامل ہے) یا پھر کسی دنیاوی بڑی حکومت کی پاسبانی ان کو نصیب ہوجائے یعنی ”حبل من اللّٰہ وحبل من الناس“ (سورہ آل عمران آیت:۱۱۲)

۱۰- *بنی اسرائیل رومیوں کے زیر اقتدار:*

*یہ دور دو حصوں میں منقسم ہے:*

(الف) پہلا دور ۶۳ ق، م سے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے ظہور، رفع الی السماء اور یہود کی دوسری جلاوطنی یعنی ۷۰ عیسوی تک جاری رہا۔

(ب) اور دوسرا دور یہود کی دوسری جلاوطنی یعنی ۷۰ عیسوی سے لے کر رومن امپائر کے خاتمے تک محیط ہے۔

۱۱- *یہود عیسائیوں کے زیراقتدار:*

یہ دور رومی شہنشاہ قیصر کے عیسائیت قبول کرنے سے لے کر یورپ اور امریکہ میں آج تک جاری ہے۔

۱۲- *یہود مسلمانوں کے زیراقتدار:*

یہ دور دور نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے اور خاص طور پر ۶۳۶ عیسوی سے لے کر عرب ممالک اور ایران میں آج تک جاری ہے۔

۱۳- *یہود کی موجودہ اسرائیلی حکومت کا دور:*

یہ دور ۱۹۴۸ سے شروع ہوکر آج تک جاری ہے اور اللہ ہی کو علم ہے کہ کب تک جاری رہیگا۔

*الدعاء*
یا اللہ تعالی ہمیں دین و دنیا کا علم عطا فرما تاکہ ہم تیرے رموز کو سمجھ سکیں اور تیرے احکام پر عمل کر سکیں

آمین یا ربالعالمین

Please visit us at www.nazirmalik.com⁶
Cell:00923008604333
یہود کون ہیں اور ان کی تاریخ