سکھر(بیورو چیف دعاآن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن) سابق سینئر نائب صدر سکھر
سکھر(بیورو چیف دعاآن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن) سابق سینئر نائب صدر سکھر چیمبر آف کامرس و انڈسٹریز اور گل باٹلرز پاکولا کمپنی کے ریزیڈنٹ ڈائریکٹر سید انوار جعفری نے کہا ہے کہ صحافی شہری مسائل کو اجاگر کرنے کے لئے اہم کردار ادا کرتا ہے اور شہر کے بنیادی مسائل سے حکومتی نمائندوں کو آگاہ کرتاہے ان خیالات کااظہار انہوں نے عالمی یوم صحافت کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کیا سید انوار جعفری کا کہنا تھا کہ عالمی یوم صحافت منانے کا مقصد صحافی برادری کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، ان کا کہنا تھا کہ سکھر سمیت ملک بھر کے کئی صحافیوں نے اپنے فرائض کی أدائیگی کے دوران اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے اج ہم ان صحافیوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور حکومتی نمائیندوں سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے ٹھوس اقدامات کیےجائیں، یہ دیکھے بغیر کہ وہ چھوٹے اخبار کا نمائندہ ہے یا بڑے اخبار کا، کون سے پریس کلب کا ممبر ہے، بغیر کسی حجت کے تمام صحافیوں کو مساویانہ بنیاد پر ان کا خیال رکھا جائے، انہوں نے کہا کہ سکھر سمیت اندرون سندھ کے صحافیوں کے لئے رہائشی کالونی بناکر دی جائے اورتمام سہولیات فراہم کی جائیں