November 16, 2026

سکھر(بیورو چیف دعاآن لائن نیوز سید ضیاءالرحمٰن ) ترجمان سکھر پولیس سعیدآحمد کے مطابق

IMG-20250503-WA0293

سکھر(بیورو چیف دعاآن لائن نیوز سید ضیاءالرحمٰن )
ترجمان سکھر پولیس سعیدآحمد کے مطابق
ایس ایس پی سکھر اظہر خان کے احکامات اور خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن نے آکڑا پرچی کے اڈے پر چھاپہ مار کر 6 ملزمان عبدالواجد شاہ، محمد سنی پٹھان، ارشد عباسی، سلمان قریشی، سخاوت شیخ اور غلام محمد سومرو کو گرفتار کرکے 2150 روپے نقد اور آکڑا پرچی بکس برآمد کرکے 5 جوا ایکٹ کے تحت مقدمہ نمبر 73/2025 درج کرلیا ہے۔
تھانہ پنوعاقل پولیس نے بھی آکڑا پرچی جوا کے ایک اڈے پر چھاپہ مارکر زبیر احمد ولد ہزارو چاچڑ سکنہ عنایت گوٹھ پنوعاقل کو گرفتار کرکے زیر دفعہ 294 اے، 294 بی 5 اے جوا ایکٹ کے تحت مقدمہ نمبر 73/2025 درج کرلیا۔
ایس ایچ او تھانہ روہڑی نے ایک ملزم حب علی جاگیرانی کو گرفتار کرکے 24 گرام کوکین برآمد کرلی۔ ملزم کے خلاف زیر دفعہ 9 اے سی این ایس کے تحت مقدمہ نمبر 101/2025 کرلیا گیا ہے۔