خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ ہائ سکول فاربوائز جاڑا تھل میں بھی 10 کے وی کے
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ ہائ سکول فاربوائز جاڑا تھل میں بھی 10 کے وی کے سولر سسٹم کا افتتاح کر دیا گیا ۔ افتتاحی تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ڈسٹرکٹ خوشاب ڈاکٹر محمد قیوم خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کر کے سولر سسٹم کا باقاعدہ افتتاح کیا . تقریب کی صدارت ہیڈ ماسٹر ادارہ ہذا ملک محمد عظیم نے کی جبکہ نقابت کے فرائض ملک محمد مزمل کلیرا نے بطریق احسن سر انجام دیے ۔ اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن خوشاب ڈاکٹر محمد قیوم خان نے اساتذہ کرام پر زور دیا کہ وہ طلباءکی بہترین تعلیم و تربیت کے لیے ہرگز کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں ۔ انہوں نے طلباءکو کہا کہ تعلیم حاصل کر کے ملک و قوم کی امنگوں کی ترجمانی کے لیے اپنا اہم کردار ادا کریں ۔ ڈاکٹرمحمد قیوم نے ہیڈ ماسٹر ملک محمد عظیم اور ان کی پوری ٹیم کی ادارے کی فلاح و بہبود کے لیے کاوشوں کو بھی سراہا۔ دوران تقریب چیف گیسٹ سی ای او ایجوکیشن نے ہیڈ ماسٹر ملک محمد عظیم اور سینیئر جرنلسٹ راجہ نورالہی عاطف کو حسن کارکردگی سرٹیفکیٹس بھی عطا کیے ۔ تقریب کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے ملک محمد عزیز اورا کی قیادت میں ٹیچنگ سٹاف ٹیم داد خان، محمد زیاد، ذوالفقار علی، محمد رمضان، محمد ثاقب ، راحت جاوید احمد، عبدالعزیز، حمید احمد، ثنا اللہ، سیف اللہ اور محمد عمار یاسر نے بھرپور کردار ادا کیا ۔ قبل ازیں مہمان خصوصی کی آمد پر ان پر ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے پرتپاک استقبال بھی کیا گیا ۔