اوکاڑہ(بیورو چیف جاوید راہی سے) غیر معیاری مشروبات تیار کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ
اوکاڑہ(بیورو چیف جاوید راہی سے) غیر معیاری مشروبات تیار کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری، فوڈ سیفٹی ٹیموں کی چک 1/4 ایل اور سمد پورہ روڈ ریلوے اسٹیشن پر 2 سوڈا واٹر فیکٹریوں کی انسپکشن، 150 لٹر غیر معیاری مشروبات تلف کردی گئی، سوڈا واٹر فیکٹریوں کو 20، 20 ہزار روپے کے جرمانے عائد۔غیر معیاری سوڈا واٹر بنانے والی فیکٹریوں کی مسلسل انسپکشن کی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوڈا واٹر کی تیاری میں مصنوعی اجزاء کی ملاوٹ پائی گئی۔ پروڈکشن ایریا میں صفائی ستھرائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے۔ ملاوٹ پائے جانے پر سینکڑوں لٹر غیر معیاری مشروبات تلف کردی گئیں۔اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ گرمیوں میں ناقص مشروبات کی روک تھام اولین ترجیح ہے۔