November 16, 2026

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

20250502_165631

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

🛑 *02 مئی 2025 | بروز جمعہ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*

🚨 (1) جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، کور کمانڈرز کانفرنس

🚨 (2) مسلح افواج دفاع وطن کیلئے عوام کے ساتھ متحد کھڑی ہیں، آرمی چیف

🚨 (3) پہلگام واقعے کے بعد بھارتی افواج معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہیں

🚨 (4) بھارت میں وزیراعظم، آئی ایس پی آر کے سوشل چینل بند کردیے گئے

🚨 (5) مولانا فضل الرحمان کی ایرانی سفارتخانہ آمد، دھماکے پر اظہار افسوس

🚨 (6) وزیراعظم سے سعودی، اماراتی، کویتی سفیروں کی اہم ملاقاتیں ہوئیں

🚨 (7) سعودی عرب سمیت برادر ممالک بھارت پر دباؤ ڈالیں، وزیراعظم

🚨 (8) وزیراعظم سے اماراتی سفیر کی ملاقات، پاکستان کی حمایت پر شکریہ

🚨 (9) ملکی دفاع کیلئے سیاسی جماعتوں کا یک زبان ہونا خوش آئند ہے

🚨 (10) بھارت نے پاکستان کو دیے گئے قرضوں کا جائزہ مانگ لیا

🚨 (11) قرضوں کے جائزے پر ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا اعلان ہوگیا

🚨 (12) پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کیلئے اقوام متحدہ اجلاس بلا سکتی ہے

🚨 (13) اگر جنگ ہوئی تو بھارت مکمل تباہی کا شکار ہو جائے گا

🚨 (14) پہلگام واقعہ، بھارت میں بابراعظم، رضوان کے اکاؤنٹس بند کر دیے

🚨 (15) بھارتی فوج نے کشمیریوں کے گھروں کو بارود سے اڑا دیا

🚨 (16) سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر بھارت کو نوٹس دینے کا فیصلہ

🚨 (17) پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگی بادل کسی حد تک چھٹے

🚨 (18) امریکی نائب صدر نے بھارتی ردعمل پر تشویش کا اظہار کیا

🚨 (19) لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج کیا گیا

🚨 (20) واہگہ بارڈر پاکستانی شہریوں کیلئے کھلا رہے گا، دفتر خارجہ

🚨 (21) بھارتی ویزوں کی منسوخی سنگین انسانی مسائل پیدا کر رہی ہے

🚨 (22) پہلگام واقعے پر بھارتی انٹیلی جنس سربراہ برطرف کر دیا گیا

🚨 (23) پاک بھارت کشیدگی کے باعث ایشیا کپ کا مستقبل خطرے میں ہے

🚨 (24) را کے سابق سربراہ نے سیکیورٹی ناکامی تسلیم کر لی

🚨 (25) 26 نومبر مقدمات: 82 ملزمان کو 4، 4 ماہ قید کی سزا

🚨 (26) ریلوے کا فیصلہ: عام آدمی بھی لگژری سیلون بک کراسکے گا

🚨 (27) وزیراعظم، وزرا کے ریلوے سیلون اب عوام کیلئے دستیاب ہوں گے

🚨 (28) آرمی چیف نے بھارتی یو آر ایلز بغیر معاہدے بند کرادیے

🚨 (29) تجارتی خسارہ بڑھا، درآمدات میں اضافہ اور برآمدات میں کمی

🚨 (30) وارث بیگ: اس بار بھارت کو پکوڑے، سموسے بھی ملیں گے

🚨 (31) چین پاکستان کی سالمیت کیلئے ہر ممکن مدد کرے گا

🚨 (32) بغیر علاج بھارت سے واپس آئے بچوں کا این آئی سی وی ڈی میں علاج

🚨 (33) گزشتہ سال بھارت سے 305 ملین ڈالر کا خام مال آیا

🚨 (34) دریاؤں کے بہاؤ میں بہتری، خریف پانی کی تقسیم پر اجلاس طلب

🚨 (35) خیبر پختونخوا میں کیسز بڑھنے پر جمرود میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

🚨 (36) بھارت کی اناڑی فضائیہ ایکسپریس وے پر جنگی طیارہ اتارنے کی کوشش میں بری طرح ناکام

🚨 (37) پاکستانی فضائی حدود کی بندش: انڈین ایئرلائنز نے پائلٹوں کے کام اور آرام کے اوقات بڑھادیے

🚨 (38) 27 سال سے مقبوضہ کشمیر پولیس میں نوکری کرنے والے اہلکار کو بھارت چھوڑنے کا حکم

🚨 (39) بھارت: داڑھی نہ منڈوانے پر خاتون نے شوہر کو چھوڑ کر کلین شیو دیور کیساتھ بھاگ کر شادی کرلی

🚨 (40) سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے کمی کے ساتھ 3 لاکھ 44 ہزار 500 روپے ہوگئی

🚨 (41) اگر جنگ چھڑ گئی تو بھارت کا نقصان پاکستان سے کہیں زیادہ ہوگا، خواجہ سعد رفیق

🚨 (42) لاہور میں بیٹوں نے ماں اور بہن کو قتل کردیا، ملزمان باپ سمیت گرفتار

🚨 (43) غزہ کیلئے امدادی سامان اور رضاکاروں کو لیجانے والے بحری جہاز پر بین الاقوامی سمندری راستے میں بمباری

🚨 (44) سندھ میں چند مقامات پر آج بارش متوقع، کراچی میں تیز ہوائیں چلیں گی

🚨 (45) کراچی سے گدھے کی 14 ٹن وزنی کھالیں چین اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

🚨 (46) امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، امریکا میں پاکستانی سفیر

🚨 (47) کراچی میں کبوتروں سے انسانوں میں پھیلنے والی پھیپھڑوں کی بیماری میں اضافہ

🚨 (48) کراچی سے گوادر اسمگل کی جانے والی کروڑوں مالیت کی غیر رجسٹرڈ بھارتی ادویات ضبط

🚨 (49) کراچی: کپڑے کے گودام میں آتشزدگی سے بھاری مالیت کی کترنیں خاکستر

🚨 (50) عالمی سرمایہ کاروں نے پاکستان کی اقتصادی ترقی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، وزیرخزانہ

🚨 (51) کمپیٹیشن اپلیٹ ٹربیونل کا کراچی میں ڈیری فارمرز کو دودھ کی قیمتوں کا گٹھ جوڑ ختم کرنے کا حکم

🚨 (52) اسرائیلی تاریخ کی سب سے بڑی آگ لگانے کے الزام میں 18 افراد کو گرفتار کرلیا گیا

🚨 (53) نیو کراچی میں مشتعل شہریوں کے بدترین تشدد اور جلانے سے ڈاکو ہلاک، ڈکیتوں کی فائرنگ سے 2 دکاندار بھائی زخمی

🚨 (54) جی ایچ کیو حملہ کیس میں فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

🚨 (55) عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

🚨 (56) پاکستان سے سونے کے زیورات اور نیم قیمتی پتھروں کی ایکسپورٹ بند ہونے کا خدشہ

🚨 (57) غیرقانونی کال سینٹر چلانے کا الزام: ملزم ارمغان 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سائبر کرائم کے حوالے

🚨 (58) سندھ ہائیکورٹ: منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار ملزم ساحر حسن کی ضمانت منظور

🚨 (59) پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی چال عالمی حمایت حاصل کرنے میں ناکام

🚨 (60) پاکستان کی تعریف، بھارت نے سکھ گلوکارہ کے 5 سال پرانے گانے پر پابندی لگادی

🚨 (61) آزاد جموں و کشمیر بھارت کی جانب سے کشیدگی میں ممکنہ اضافے سے نمٹنے کیلئے تیار

🚨 (62) مریم نواز سے نیدر لینڈز کی سفیر ہینی ڈی ویریس کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

🚨 (63) ازلی دشمن کا مقابلہ کرنے کیلئے سب سے پہلے میں خود کو پیش کروں گا: وزیراعظم آزادکشمیر

🚨 (64) 9 مئی کے کیسز: سپریم کورٹ نے اعجاز چوہدری، فرحت عباس کی ضمانت منظور کرلی

🚨 (65) کے پی، کشمیر اور پنجاب میں آج بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

🚨 (66) طوفانی بارشوں سے پنجاب میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا؛ بارشوں کا یہ سلسلہ 4 مئی اتوار کے دن تک جاری رہ سکتا ہے

🚨 (67) آزاد جموں وکشمیر میں موسلادھار بارشوں اور آندھی نے تباہی مچا دی

🚨 (68) کراچی میں واٹر ٹینکر اور ٹرالر کی ٹکر سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، مشتعل شہریوں نے واٹر ٹینکر کو نذر آتش کر دیا

🚨 (69) کراچی: گلشن حدید میں مسافر بس الٹ گئی، 4 مسافر جاں بحق، 25 زخمی

🚨 (70) سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 2787 پوائنٹس کا اضافہ