September 1, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

*بیروٹ پولیس کی بڑی کارروائی گیس باؤزرز سے گیس چوری کرنے والا گینگ گرفتار، مشینری برآمد

IMG-20250503-WA0141
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

*بیروٹ پولیس کی بڑی کارروائی گیس باؤزرز سے گیس چوری کرنے والا گینگ گرفتار، مشینری برآمد دیگر 3 مختلف کاروائیوں میں 6 ملزمان گرفتار 3 مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد*

*دیگر کارروائیاں میں کراچی سے چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد، 6 ملزمان گرفتار*

حب ۔ ایس ایس پی حب سید فاضل شاہ بخاری کی ہدایت پر ڈی ایس پی حب امام بخش کی زیر نگرانی ایس ایچ او بیروٹ گل حسن پندرانی نے پولیس پارٹی کے ہمراہ بڑی کارروائی کرتے ہوئے گیس باؤزرز سے گیس چوری کرنے والے گروہ کے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان میں محمد ساجد، شہباز، اعجاز، محمد نظر اور نصیر احمد شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے گیس چوری میں استعمال ہونے والی مشینری بھی برآمد کر لی۔

ملزمان خطرناک طریقے سے گیس باؤزرز سے گیس چوری کر رہے تھے، جس کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے کا خدشہ تھا۔ یاد رہے کہ ماضی میں ملک کے مختلف علاقوں میں گیس باؤزرز پھٹنے کے واقعات پیش آ چکے ہیں، جن کی بنیادی وجہ چوری کے باعث ہونے والی لیکیج بتائی گئی ہے۔

بیروٹ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ گینگ کے دیگر کارندوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

*دیگر کارروائیاں میں کراچی سے چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد، 6 ملزمان گرفتار*

بیروٹ پولیس نے دیگر تین مختلف کارروائیوں کے دوران 6 مزید ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان زبیر، منور، آصف، اورنگزیب، وارث اور طارق کے قبضے سے کراچی کے مختلف علاقوں سے چوری کی گئی تین موٹرسائیکلیں برآمد کی گئی ہیں۔ پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ایس ایس پی حب کی ہدایت کو مدنظر رکھتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جائے گا ۔ جلد بیروٹ سے جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ کریں گے

*گل حسن پندرانی ایس ایچ او بیروٹ*

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0