September 1, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت مقرر کر دی

20250502_165631
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت مقرر کر دی

اسلام آباد:
190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مذکورہ درخواستوں کو سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے 8 مئی 2025 کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔

یہ درخواستیں قائم مقام چیف جسٹس جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بینچ کے روبرو پیش کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ اس کیس میں احتساب عدالت نے 17 جنوری 2025 کو عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزائیں سنائی تھیں، جس کے خلاف دونوں نے اپیل دائر کر رکھی ہے۔ اب عدالت سزا معطلی کی درخواستوں پر باقاعدہ سماعت کرے گی۔

سیاسی و قانونی حلقوں کی جانب سے اس سماعت کو غیر معمولی اہمیت دی جا رہی ہے، جو ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال میں ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتی ہے۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0