September 1, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

شکریہ چین — پاک چین دوستی کی نئی جہت رپورٹ: محمد حنیف شاہد ارائیں، بیوروچیف دعا آن لائن نیوز

20250502_165631
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

شکریہ چین — پاک چین دوستی کی نئی جہت
رپورٹ: محمد حنیف شاہد ارائیں، بیوروچیف دعا آن لائن نیوز

اسلام آباد: چین نے ایک بار پھر پاکستان کے ساتھ اپنی اسٹریٹجک دوستی کا حق ادا کر دیا ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق، چین نے اپنے جدید اور حساس سیٹلائٹ نیویگیشن سسٹم — جو اب تک صرف چینی فوج اور اسٹیٹ ادارے استعمال کرتے رہے ہیں — کی رسائی پاکستان کو فراہم کر دی ہے۔

یہ نظام چین کا اپنا دیسی ساختہ BeiDou Navigation Satellite System (BDS) ہے، جو امریکی GPS کا متبادل سمجھا جاتا ہے اور نہایت اعلیٰ درجے کی درستگی اور دفاعی اہداف کی نگرانی کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ذرائع کے مطابق، پاکستان نے حالیہ مہینوں میں اس نیویگیشن سسٹم کی مدد سے بھارتی فضائیہ، بری فوج اور بحریہ کی سرگرمیوں پر نہایت باریک بینی سے نظر رکھی۔ اس پیشرفت نے پاکستان کی دفاعی نگرانی کی صلاحیت کو کئی گنا بڑھا دیا ہے۔

اس اقدام کو بین الاقوامی دفاعی ماہرین پاک-چین اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں ایک “گیم چینجر” قرار دے رہے ہیں، جو جنوبی ایشیائی خطے میں طاقت کا توازن مزید پاکستان کے حق میں مستحکم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

دوسری جانب، بھارتی دفاعی حلقوں میں اس پیشرفت پر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، اور بعض حلقے اسے “دفاعی برتری کو چیلنج” کرنے کے مترادف قرار دے رہے ہیں۔

پاک فوج یا حکومتِ پاکستان کی جانب سے تاحال اس خبر کی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی، تاہم سفارتی اور عسکری ماہرین اسے دوستی سے بڑھ کر اسٹریٹجک اعتماد کا مظہر قرار دے رہے ہیں۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0