November 16, 2026

خضدار: یکم مئی / ایس بی کے کے تحت کامیاب ہونے والے امیدواروں میں تعیناتی آرڈرز تقسیم

IMG-20250501-WA0378

خضدار: یکم مئی / ایس بی کے کے تحت کامیاب ہونے والے امیدواروں میں تعیناتی آرڈرز تقسیم ۔ اس سلسلے میں ڈی سی آفس سہیل الرحمان کانفرنس ہال خضدار میں پر وقار تقریب منعقد ہوئی ۔ ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی اس تقریب کے مہمان خاص تھے ۔ انہوں نے کامیاب ہونے والے خوش نصیب امیدواروں میں آرڈرز تقسیم کیئے اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایک تو میں تمام کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کر رہا ہوں کہ وہ شعبہ تعلیم کا حصہ بنے ہیں اور دوسرا یہ کہ ان کے کاندھوں پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوگئی ہے کہ وہ نئی نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں ،انہیں پڑھائیں اور ناخواندگی کا خاتمہ کردیں، بلوچستان کے شہری اور دیہی علاقوں میں اساتذہ کی بہت زیادہ ضرورت ہے کنٹریکٹ ٹیچرز کے بعد اب ایس بی کے ٹیچرز کی تعیناتی عمل میں آئی ہے جس کا براہ راست فائدہ ایجوکیشن کو پہنچے گا اور معیار تعلیم میں بہتری آئیگی ۔ آرڈرز وصول کرنے والے تمام ٹیچرز کو میں یہ پیغام دونگا کہ وہ اخلاص اور محنت کے ساتھ پڑھائیں اور بچوں کے مستقبل کو روشن بنائیں۔