سکھر رپورٹ کر رھے ھیں ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی جی زید کیا خبریں ھیں ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی
سکھر رپورٹ کر رھے ھیں ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
جی زید کیا خبریں ھیں
ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی یوم مئی(مزدور ڈے ) کے موقع پر ورکرز کنفڈریشن سندھ ریجن اور سکھر ٹریڈ یونین الائنس کے زیر اہتمام حرا میڈیکل سینٹر تا گھنٹہ گھر تک مزدور یکجہتی ریلی نکالی گئی جو گھنٹہ گھر پہنچ کر بہت بڑے جلوس کی شکل اختیار کر گئی
وی او
ریلی کی قیادت پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سید زاہد حسین شاہ، علی مردان شیخ،عبدالمجید جسکانی، خلیل احمد ڈومکی،شجاع علی گھمرو، جاوید عباسی،نذر میمن، سعید مہر، شاہد جتوئی، کے مظفر جونیجو ، ایل اسلم چاچڑ، شفیع محمد کلہوڑو، امیر علی شیخ، محمد پناہ مہر، خادم حسین، ذبیر بھیو، خادم حسین کھوسہ، دریا خان، ہیلتھ ڈپارٹننٹ یونین، ٹیچرز ایسوسی ایشن و دیگرمحنت کش تنظیموں کے رہنماﺅں نے کی مرکزی تقریب میں شریک یونین کے نمائندوں نے خطاب کرتے ہوئے نجکاری کو عالمی سامراج کی محنت کشوں کے خلاف سازش قرار دیا اور مذمت کرتے کہا کہ موجودہ حکومت مزدور طبقے کے مسائل حل کرنے کے بجائے اس میں اضافہ کررہے ہیں تمام لیبر یونینز کی قیادت نے مزدور دشمن پالیسیوں پر حکومت کو سخت ترین تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ حکومت قومی اداروں کی نجکاری کرکے مزدوروں کے منہ سے نوالہ چھین رہی ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔سکھر رپورٹ
ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی یوم مئی(مزدور ڈے ) کے موقع پر ورکرز کنفڈریشن سندھ ریجن اور سکھر ٹریڈ یونین الائنس کے زیر اہتمام حرا میڈیکل سینٹر تا گھنٹہ گھر تک مزدور یکجہتی ریلی نکالی گئی جو گھنٹہ گھر پہنچ کر بہت بڑے جلوس کی شکل اختیار کر گئی
وی او
ریلی کی قیادت پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سید زاہد حسین شاہ، علی مردان شیخ،عبدالمجید جسکانی، خلیل احمد ڈومکی،شجاع علی گھمرو، جاوید عباسی،نذر میمن، سعید مہر، شاہد جتوئی، کے مظفر جونیجو ، ایل اسلم چاچڑ، شفیع محمد کلہوڑو، امیر علی شیخ، محمد پناہ مہر، خادم حسین، ذبیر بھیو، خادم حسین کھوسہ، دریا خان، ہیلتھ ڈپارٹننٹ یونین، ٹیچرز ایسوسی ایشن و دیگرمحنت کش تنظیموں کے رہنماﺅں نے کی مرکزی تقریب میں شریک یونین کے نمائندوں نے خطاب کرتے ہوئے نجکاری کو عالمی سامراج کی محنت کشوں کے خلاف سازش قرار دیا اور مذمت کرتے کہا کہ موجودہ حکومت مزدور طبقے کے مسائل حل کرنے کے بجائے اس میں اضافہ کررہے ہیں تمام لیبر یونینز کی قیادت نے مزدور دشمن پالیسیوں پر حکومت کو سخت ترین تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ حکومت قومی اداروں کی نجکاری کرکے مزدوروں کے منہ سے نوالہ چھین رہی ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔