سکھرسےخبر دے رھے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی سکھر۔کینالز کے خلاف وکلاء برادری کی
سکھرسےخبر دے رھے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
سکھر۔کینالز کے خلاف وکلاء برادری کی ایڈووکیٹ عامر نواز کی قیادت میں کامیاب جہدوجہد اور کینالز منصوبہ کے خاتمے کے سلسلے میں سیشن کورٹ بار میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی میزبانی اسٹیپ فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن میڈم شائستہ بلوچ نے کی وکلاء برادری کو پھولوں کے ہار،اجرک پیش کئے گئے اور مٹھائی بھی کھلائی گئی اس موقع پر سندھ بار کونسل کے وائیس چیئرمین ایڈووکیٹ شفقت رحیم،جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ سندر چاچڑ اور ایڈووکیٹ آغا سورت احمد خان سمیت دیگر وکلاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع میڈم شائستہ بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جب کوئی تحریک حق و سچ کے لئے چلائی گئی اس تحریک کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہمیشہ کامیابی حاصل ہوئی ہے سندھ دریا پر بنائی جانیوالی 6 کینال غلط منصوبہ تھیں جس سے سندھ کی زراعت مکمل تباہی کے دہانے پر پہنچ جاتی ایسے میں وکلاء برادری نے جو تحریک چلائی اس کی مثال نہیں ملتی اس موقع پر ایڈووکیٹ شفقت رحیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ دھرتی ہماری ماں ہے غیرت مند بیٹے کھبی اپنی ماں کا سودا نہیں کرتے 6 کینال کے خلاف پاکستان کے وکلاء برادری ایک پلیٹ فارم پر جمع تھے کہ 6 کینال کے خاتمے کے نوٹیفکیشن نکلنے تک وکلاء برادری کھڑی تھی