*ملک بھر میں عام تعطیل، اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوسکے گی*
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0
*ملک بھر میں عام تعطیل، اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوسکے گی*
راولپنڈی: عالمی یوم مزدور پر عام تعطیل کے باعث پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے ملاقات نہیں ہوسکے گی جبکہ ان کے فوکل پرسن انتظار پنجوتھہ نے 6 رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو بھیج دی ہے۔
سرکاری چھٹی کے باعث بانی پی ٹی ائی سے کل ملاقات نہیں ہو سکے گی، یوم مزدور پر سرکاری چھٹی کےباعث عام قیدیوں، حوالاتیوں کی بھی اڈیالہ جیل میں ملاقاتیں نہیں ہوں گی۔
ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی کل سیاسی رفقا سے ملاقات کا دن مقرر تھا لیکن کل سیاسی رفقا سے ملاقات نہ ہونے کی وجہ سے اب ملاقات اگلے ہفتے میں ممکن ہوگی۔