November 25, 2026

30؍اپریل 2025ء *آج کا اخبار اہم خبریں*

20250429_173011

30؍اپریل 2025ء
*آج کا اخبار اہم خبریں*

ملکی تاریخ کا بڑا مالیاتی اسکینڈل، خیبر پختونخوا کے سرکاری بینک اکاؤنٹس سے 40 ارب روپے کی خورد برد کا انکشاف

24 تا 36 گھنٹے حملے کا خطرہ، مستند اطلاعات ہیں بھارت فوجی کارراوئی کا ارادہ رکھتا ہے، وزیر اطلاعات، پوری طاقت سے دفاع کریں گے، وزیراعظم

کنٹرول لائن پر 2 انڈین کواڈ کاپٹر مارگرائے، ISPR نے بھارتی دہشت گردی کے ثبوت پیش کردیے

پہلگام واقعہ کے حملہ آوروں‘ منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو سزا دینے کیلئے پرعزم ہیں، وزیر خارجہ ایس جے شنکر

زرمبادلہ کے گرتے ذخائر، اسلام آباد، 2.3 ارب ڈالر کے قرض کے حصول کیلئے کوشاں

یکم مئی ’’صنعتی ہم آہنگی کے فروغ کا عزم‘‘ ٰILO اور NIRC کی مشترکہ کانفرنس کل

پاکستان کیخلاف مہم جوئی سے انکار، بھارتی لیفٹیننٹ جنرل فارغ، انڈین فوج کے دو یونٹس لڑ پڑے، 5 سکھ اہلکار ہلاک

مہم جوئی کی صورت میں پاکستان بھارت کو ’’بہت سخت جواب‘‘ دیگا، سینئر دفاعی ذریعہ

بھارت پاکستانی ہائی کمیشن کے عملے کی وطن واپسی میں رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے، ذرائع

امن ہماری ترجیح ہے لیکن اسے بزدلی نہ سمجھا جائے، عمران خان

اپوزیشن جماعتوں نے بھارت کیخلاف حکومتی فیصلوں کی حمایت کردی

جنگ کے پاک بھارت معیشتوں پر سنگین نتائج ہونگے، ڈاکٹر ندیم الحق

بھارت میں انتہا پسندوں کے حملے کمسن مسلمان لڑکے کو پاکستانی پرچم کی بے حرمتی پر مجبور کیا گیا

جنرل احمد شریف کی بریفنگ، بھارت کی دہشتگردانہ کارروائیوں کا ثبوت بے حد اثر انگیز

پاکستانی خواتین کی بھارت سے ملک بدر نہ کرنے کی اپیل

سندھ طاس کے پانی کا رخ موڑنے میں کئی برس لگیں گے، بھارتی اخبار

پاکستان نے جوہری حملہ کیا تو ہم بھی کرینگے، فاروق عبداللہ

ترکیہ نے پاکستان کیلئے اسلحہ سے بھرے 6 لڑاکا طیارے بھیجنے کی تردید کردی

مئی میں بجلی بلوں میں فی یونٹ 7.41 روپے کی رعایت دی جائیگی

کشیدگی کم کرانے کیلئے مارکو روبیو پاکستان اور بھارت سے بات کرینگے، امریکی محکمہ خارجہ

جرار حیدر کاظمی چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن مقرر

وزیراعلیٰ سندھ نے کینال منصوبے کی منسوخی تاریخی فتح قرار دیدی

نئی دہلی سے پاکستانی ہائی کمیشن کے سفارتی عملے کی واپسی کا دوسرا مرحلہ

کینیڈین انتخابات، 6 پاکستانی کامیاب، سلمیٰ زاہد اور اقرا خالد چوتھی بار منتخب

شہباز شریف کی مارک کارنی کو کینیڈا کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

برامپٹن سے منتخب بھارتی نژاد خاتون روبی سہوتا کا پاکستانی کمیونٹی سے اظہار تشکر

پاکستان کے خلاف کہیں سے آواز نہیں اٹھائی گئی، تجزیہ کار

سعودی وزارت داخلہ کا حج قوانین خلاف ورزیوں پر سخت سزاؤں، جرمانوں کا اعلان

منگلورو میں ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگانے والے نوجوان کا قتل

جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں پہلگام واقعے کیخلاف قرارداد مذمت منظور

ڈیجیٹل دنیا یکسر تبدیل، عالمی سرمایہ کار IT شعبہ میں سرمایہ کاری کریں، وزیراعظم

وکلاء و حکومت مذاکرات کامیاب، تحفظات دور، ببرلو پر 12 دن سے جاری دھرنا ختم

کراچی، 84 انچ قطر کی لائن پھٹ گئی، آج سے کئی علاقوں کو پانی کی کمی کا سامنا

مالی سال 2023-24، صحت، تعلیم اور سماجی تحفظ کے شعبوں کیلئے 560 ارب 65 کروڑ روپے خرچ

زیارت اور تربت میں ٹارگٹڈ آپریشن، 10 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

صحت کے شعبے میں مالی دشواریوں پر قابو کے نت نئے طریقے

کراچی میں ای وی ٹیکسی سروسز کیلئے اقدامات تیز کئے جائیں، شرجیل میمن

رہائشی منصوبوں میں غبن متاثرین کو رقوم واپسی اولین ترجیح، چیئرمین نیب

کینالز منصوبےکی منسوخی مشترکہ کامیابی ہے، رہنما دریائے سندھ بچایو تحریک

قازقستان یونیورسٹی میں پاکستانی طلبا کیلئے سکالر شپس اور تعلیمی پروگراموں کا آغاز

سرکاری حج سکیم کے تحت عازمین کی سعودی عرب روانگی شروع

بھارتی پنجاب میں کشمیری طلبہ پر حملے، 45 طلبہ وطن واپس لوٹ آئے

فیڈرل لاجز اینڈ ہاسٹل کے الاٹمنٹ رولز 2025 کا اجرا کردیا گیا

بھارت کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کیلئے احترام کا ویسا جواب نہیں ملا، جاوید اختر

نہروں کیخلاف احتجاج ختم کرنے کا مطالبہ نہیں کیا، سندھ بار کونسل

چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی کے اعزاز میں مراکش پارلیمنٹ کی تقریب

ڈی جی نیب راولپنڈی کی چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل سے ملاقات

ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کے صدر کی امریکی قونصل جنرل سے ملاقات

معیشت بھارت پر انحصار نہیں کرتی، تجارت پہلے ہی بند، احسن اقبال

پاکستان کو چینی خلائی صلاحیتوں تک رسائی حاصل ہے، بھارتی میڈیا

پہلگام حملہ، مقبوضہ کشمیر میں امن کا بیانیہ پاش پاش ہوگیا

ہارورڈ یونیورسٹی میں پاکستان سے متعلق کانفرنس پر بھارتی طلباء سیخ پا

جعلی الاٹمنٹس کا الزام، سی ڈی اے کے 5 افسران گرفتار

طلحہ محمود کا گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کے اعزاز میں عشائیہ، فلسطین کے وفد کی خصوصی شرکت

کشمیر دونوں ممالک کے درمیان حائل، اب پانی کا مسئلہ اٹھا دیا، ناصر جنجوعہ

فیض احمد فیض اور اقبال بانو کی AI کے ذریعہ شاہکار ڈاکیومنٹری تیار

۔OICCI نے بجٹ 2025-26 کیلئے سفارشات پیش کردیں