چیچہ وطنی اور اس کے گردونواح میں پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیر موثر،
بازاروں میں خرید و فروخت کا نظام تباہ،عام عوام پریشان،
ضلعی و تحصیل انتظامیہ سبزیوں کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام،کارکردگی فوٹو سیشن تک محدود،
عوام غیر یقینی کی صورتحال سے دوچار۔
تفصیل کے مطابق چیچہ وطنی اور اس کے گردونواح میں منافع خوروں نے انتظامیہ کی سُستی کے سبب انت مچا رکھیں ہے۔سبزی،گوشت سمیت بنیادی استعمال کی عام اشیاء کی قیمتیں عام عوام کی دسترس سے دور ہوں گئیں ہیں۔حکومت کی جانب سے ہونے والی مہنگائی کے ساتھ مقامی پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے ذمہ داران کی مبینہ غفلت سے عوام شدید ذہنی کوفت کا شکار ہے۔بازاروں میں کھانے پینے کی اشیاء کے من مانے ریٹ دھڑلے سے وصول کیئے جا رہے ہیں۔غریب عوام حکومتی مہنگائی کے ساتھ ساتھ منافع خوروں کی جانب سے خود ساختہ مہنگائی کی چکی میں بھی پِس رہے ہیں۔غریب عوام کا کمشنر ساہیوال سے مطالبہ ہے کہ چیچہ وطنی اور اس کے گردونواح میں غیر موثر پرائس کنٹرول کمیٹیوں پر نوٹس لیتے ہوئے خود ساختہ مہنگائی کو کنٹرول کیا جائے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]