November 25, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجینئر حافظ عبدالرشید

IMG-20250430-WA0172

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجینئر حافظ عبدالرشید کی زیر صدارت پنجاب ایمرجنسی سروس آفس خوشاب میں گزشتہ ماہ کی ایمرجنسی رپورٹ کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈسٹرکٹ آفیسر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس کو گزشتہ ماہ میں 11694 ٹوٹل کالز موصول ہوئیں۔ جن میں سے 3076 ایمرجنسی کالز تھیں۔ پنجاب ایمرجنسی سروس نے اپنا ریسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے 3077 متاثرین کو ریسکیو کیا ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ میں412 روڈٹریفک کے حادثات، 2210میڈیکل کی ایمرجنسیز، 67آتشزدگی کے واقعات،68کرائم کے واقعات اور 333دیگر ایمرجنسیز ڈیل کی گئیں جن میں کام کرتے ہوئے چوٹ لگ جانے، چھت سے گر جانے،زہریلے جانور کے کاٹنے وغیرہ و دیگر ایمرجنسیز شامل ہیں ۔ انجئینر حافظ عبدالرشید کے مطابق ریسکیو عملہ نے1111 معمولی متاثرہ لوگوں کو موقع پرابتدائی طبی امدادفراہم کی جبکہ1930 شدید متاثرہ لوگوں کو بروقت طبی امداد مہیا کر کے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا ۔ پیشنٹ ریفرل سروس کے متعلق انجینئر حافظ عبدالرشید نے بتایا کہ بہتر علاج معالج کے لئے سرکاری ہسپتال سے دوسرے سرکاری ہسپتالوں میں 291 متاثرہ مریضوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے منتقل کیا گیا۔