خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)معروف خاتون صحافی محترمہ راحیلہ راجہ کوانکی پیشہ ورانہ
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)معروف خاتون صحافی محترمہ راحیلہ راجہ کوانکی پیشہ ورانہ صحافتی، سماجی اور دینی خدمات کے پیش نظر طلائی تغمہ سے نوازاگیا۔ میرپور میں بانی ءپاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کی تنظیم پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے زیراہتمام منعقدہ پروقار تقریب میں نامور کشمیری رہنما رکن برطانوی پارلیمنٹ لارڈ نذیراحمد، صدر پاکستان سوشل ایسوسی ایشن سید عمار جعفری، سابق سیکرٹری تعلیمات آذادکشمیر، مفتی راؤ اشفاق احمد سمیت اعلی شخصیات اور شہریوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے خطہ میں بڑھتی ھوئی ماحولیاتی آلودگی، غربت وافلاس جنگلات کا بے دردی سے کٹاؤ اور آبی ذخائرز کے ضیاع پر تفصیلی گفتگو کی۔ تقریب کے اختتام پر تنظیم پاکستان سوشل ایسوسی کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ورکز کو شیلڈز سرٹیفکیٹس اور میڈلز سے نوازہ گیا۔ محترمہ راحیلہ راجہ کو پیشہ وارانہ صحافتی ذمہ داریوں، سماجی خدمات اور تحفظ ختم نپوت وناموس رسالت کیلیئے کاوشوں پر اور دلیرانہ و بے باق صحافتی سرگرمیوں کے اعتراف میں گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ انکی کامیابی میں انکے والدین اور مخلص لوگوں کی دعاوں تجرپہ کارشخصیات کی رہنمائے اور انکے شوہر محمد جمیل قریشی کی حوصلہ افزائی، اعتماد اور معاونت کا عمل دخل رہا ھے۔