خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع خوشاب کے صدر ڈاکٹر غوث
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع خوشاب کے صدر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے کہا ہے کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت وطن عزیز کی تعمیر و ترقی کے لیے مثالی کردار ادا کر رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ایم ایل این تحصیل نورپور تھل کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ راجہ محمد رضوان کے ساتھ خصوصی نشست کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کے لیے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی شبانہ روز کوششیں قابل صد ستائش و لائق تحسین و آفرین ہیں ۔ ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے کہا کہ اللہ تعالی ا نے ہمارے قائدین کو ملک کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت عطا کی ہے۔ یہ بات ریکارڈ پر موجود ہے کہ جب بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئی تو ملک کی معیشت مضبوط ہوئی ۔ پی ایم ایل این ڈسٹرکٹ خوشاب کے پریذیڈنٹ نے کہا کہ وزیر اعلی ا پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے انقلابی عوام دوست اقدامات سے پنجاب بھر کے عوام بھرپور طریقے سے مستفید ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم ایل این ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف کے ویژن کے مطابق قومی امنگوں کی ترجمانی کے لیے ہرگز کوئی دقیقہ فر و گزاشت نہیں کرے گی ۔ ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی نے کہا کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے ضلع خوشاب پاکستان مسلم لیگ (ن) کا قلعہ ہے اور ضلع بھر میں مزید تنظیمی فعالیت کے لیے بھرپور کوشاں ہیں۔ اس موقع پر راجہ محمد رضوان نے ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن )ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی کی پی ایم ایل این کے لیے گرانقدر خدمات کی خوب پذیرائی کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔